1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"فیس بک" اور"ٹیوٹر" مذہب کےخلاف لادین لوگوں کے ہتھیار ہیں: مصری عالم دین

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏10 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    مصر میں سلفی مسلک سے تعلق رکھنے والے عالم دین اور جمعیہ الشرعیہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مختارالمہدی نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس"فیس بک" اور"ٹیوٹر" سیکولر اور لبرل طبقات کے اسلام کےخلاف دو ہتھیار ہیں لیکن مصر میں خدا نے برائی کے ان ہتھیاروں کے استعمال کو خیر میں تبدیل کر دیا۔ انہیں استعمال کرتے ہوئے مصر میں ایک نئے اور اسلامی دور کا آغاز ممکن ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الازھر میں "ذرائع ابلاغ تعمیر و تخریب کے درمیان" کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار میں جامعہ الازھر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء بھی شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت اور اس کے ذرائع ابلاغ نے دیندار لوگوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے تھے لیکن فیس بک اور ٹیوٹر نے اپنی تمام تر فتنہ سامانیوں کے باوجود مصر میں اسلام پسندوں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیس بک اور ٹیوٹر جیسی سماجی رابطے کی ویب سائٹس باغی فکر کے حامل سیکولر اور لبرل لوگوں کے پاس دو سینگ تھے، جن کے ذریعے وہ اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں لیکن خدا نے مصر میں ایسے حالات پیدا کردیے کہ ان کے اپنے بنائے یہ سینگ ان کے خلاف استعمال ہونا شروع ہو گئے۔ وہ مصر میں اعتدال پسند اسلام کی راہ روکنا چاہتے ہیں لیکن سماجی رابطے کے ان ٹولز نے نہ صرف لادین لوگوں کے خواب چکنا چور کر دیے بلکہ الٹا اب ان کے لیے مصر میں عرصہ حیات تنگ ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ مصر میں سلفیوں کی غیر سیاسی دعوتی تحریک "جمعیہ الشرعیہ للعاملین کتاب وسنۃ" ایک بڑی تبلیغی اور تعلیمی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔ اس تنظیم کے زیر انتظام ملک بھر میں 46 بڑے تعلیمی ادارے قائم ہیں جن میں سولہ ہزار طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ اس تنظیم کے زیر اہتمام ملک کے ستائیس میں سے بائیس اضلاع میں حفظ قرآن، قرات اور تجوید کے 1169 چھوٹے مدارس بھی قائم ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں