1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فٹبال پریمیئر لیگ، چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فٹبال پریمیئر لیگ، چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا

    فٹبال پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

    اینفیلڈ میں فٹبال کے بڑے مقابلے میں دفاعی چیمپئن لیورپول اور لیسٹر سٹی کا آمنا سامنا ہوا۔ کورونا کے باعث محمد صلاح کی عدم شرکت کے باوجود لیسٹر سٹی دباؤ کا شکار رہی۔

    اکیسویں منٹ اون گول سے اسکور ایک صفر ہوا، اکتالیسویں منٹ جوٹا نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا، اسی دو صفر کی برتری سے دوسرے ہاف کا آغاز ہوا۔ چھیاسویں منٹ فرمینو کے گول سے اسکور تین صفر ہو گیا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔

    لیور پول کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی سے دوسرا نمبر ملا، بیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹوٹنہم کے ہم پلہ ہو گئی۔ محمد صلاح کی ٹیم نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نظریں جما لیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں