1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فورم میں انگریزی الفاظ کا ترجمہ

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از دریاب اندلسی, ‏31 اگست 2008۔

  1. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔۔

    ہماری اردو پیاری اردو کو PHPbb3 پر منتقل کرنے کے بعد ہم نے اس کی مرحلہ وار Translation کرنی شروع کی سب سے پہلے صفحہ اول کے ایک بڑا حصہ کا ترجمہ کیا اور کے بعد آہستہ آہستہ اندرونی صفحات، ابھی بھی ہماری اردو فورم پرکافی جگہوں‌پر انگریزی الفاظ موجود ہیں اور ان میں‌سے کافی ایسے ہیں‌جن کے اردو ترجمہ پر اختلاف پایا جاتا ہے، چونکہ انتظامیہ اور صارفین نے مل کر اس فورم کو چلانا ہے لہٰذا آج میں یہ موضوع شروع کر رہا ہوں تمام صارفین کے لیے کہ

    آپ کو انگریزی کے جو الفاظ فورم پر کہیں نظر آ رہے ہیں ان کا کیا ترجمہ ہونا چاہیے ۔
    اگر کوئی پہلے سے موجود ترجمہ شدہ اصطلاحات میں آپ کوئی تبدیلی کرنے کی تجویز دینا چاہتے ہیں تو بھی دیں ۔

    امید ہے کہ آپ ہماری اردو کو ایک مکمل اردو فورم بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں گے ۔


    والسلام
     
  2. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے دریاب بھائی بہتر ہوتا اگر آپ فورم پر موجود ایسے تمام الفاظ کی ایک فہرست مہیا کردیتے اس طرح سے سب کو یہاں آکر اپنی اپنی رائے دینے میں آسانی رہتی۔ ۔ ۔ ۔ :dilphool:
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    دریاب بھائی
    آپ کی تجویز بہت اچھی ہے اور میں اردو میں مکمل ترجمہ کی تائید کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں چندگزارشات پیش ہیں۔

    1)ــــــ اردو ترجمہ آسان اور عام فہم ہو۔ بعض اوقات تراجم کے سلسلے میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ عام آسان اور زبان زد عام اصطلاحات کا بھی ترجمہ کردیا جاتا ہے جو نہ صرف گراں گزرتا ہے بلکہ زبان پر بھی نہیں چڑھتا مثال کے طور پر ٹیلی ویژن کا ترجمہ دور نمائی وغیرہ

    2)ـــــ لاگ ان ہونے کے بعد ایک لفظ دخول پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ معانی کے اعتبار سے تو اس میں کوئی قباحت نہیں لیکن میری تجویز ہے کہ اسے بدل کر "داخلہ" کر دیا جائے۔ یہ زیادہ مروج ہے جبکہ دخول کا لفظ نہ تو عام ہے اور نہ ہی عام طور پر استعمال میں آتا ہے۔

    3)ـــــ انگریزی کے جو الفاظ ابھی تک استعمال کیے جا رہے ہیں ان میں چندایک کا اردو ترجمہ پیش ہے اگر اتفاق ہو جائے تو استعمال کیے جا سکتے ہیں
    Bookmark نشان زدہ ۔ ۔ ۔ یا کم از کم اردو میں ہی "بک مارک" لکھ دیا جائے کیونکہ انٹر نیٹ کی دنیا میں یہ زیادہ عام فہم اور مروج ہے۔

    subsricbe باخبر رہیئے

    Admin منتظم (یا اگر اجتماعی طور پر استعمال ہوتا ہے تو "انتظامیہ")

    Workgraph جدول الفاظ

    بقیہ جو انگریزی الفاظ استعمال ہو رہے ہیں، آبی بھائی کے مشورے کے مطابق یہاں پر درج کر دیں میں ان کا ترجمہ بھی پیش کرنے کے کوشش کروں گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں