1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فنا کیسی بقا کیسی جب اُس کے آشنا ٹھہرے - امیر مینائی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏20 اپریل 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)

    فنا کیسی بقا کیسی جب اُس کے آشنا ٹھہرے
    کبھی اس گھر میں آنکلے کبھی اُس گھر میں جا ٹھہرے

    نہ ٹھہرا وصل، کاش اب قتل ہی پر فیصلا ٹھہرے
    کہاں تک دل مرا تڑپے کہاں تک دم مرا ٹھہرے

    جفا دیکھو جنازے پر مرے آئے تو فرمایا
    کہو تم بے وفا ٹھہرے کہ اب ہم بے وفا ٹھہرے

    تہ خنجر بھی منہ موڑا نہ قاتل کی اطاعت سے
    تڑپنے کو کہا تڑپے ، ٹھہرنے کو کہا ٹھہرے

    زہے قسمت حسینوں کی بُرائی بھی بھلائی ہے
    کریں یہ چشم پوشی بھی تو نظروں میں حیا ٹھہرے

    یہ عالم بیقراری کا ہے جب آغاز الفت میں
    دھڑکتا ہے دل اپنا دیکھئے انجام کیا ٹھہرے

    حقیقت کھول دی آئینہ وحدت نے دونوں کی
    نہ تم ہم سےجدا ٹھہرے ، نہ ہم تم سے جدا ٹھہرے

    دل مضطر سے کہہ دو تھوڑے تھوڑے سب مزے چکھے
    ذرا بہکے ذرا سنبھلے ذرا تڑپے ذرا ٹھہرے

    شب وصلت قریب آنے نہ پائے کوئی خلوت میں
    ادب ہم سے جدا ٹھہرے حیا تم سے جدا ٹھہرے

    اٹھو جاؤ سدھا رو ، کیوں مرے مردے پہ روتے ہو
    ٹھہرنے کا گیا وقت اب اگر ٹھہرے تو کیا ٹھہرے

    نہ تڑپا چارہ گر کے سامنے اے درد یوں مجھ کو
    کہیں ایسا نہ ہو یہ بھی تقاضائے دوا ٹھہرے

    ابھی جی بھر کے وصل یار کی لذت نہیں اٹھی
    کوئی دم اور آغوش اجابت میں دعا ٹھہرے

    خیال یار آنکلا مرے دل میں تو یوں بولا
    یہ دیوانوں کی بستی ہے یہاں میری بلا ٹھہرے

    امیر آیا جو وقت بد تو سب نے راہ لی اپنی
    ہزاروں سیکڑوں میں درد وغم دو آشنا ٹھہرے
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: فنا کیسی بقا کیسی جب اُس کے آشنا ٹھہرے - امیر مینائی

    خوب مبارز جی ، اچھا کلام ھے
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فنا کیسی بقا کیسی جب اُس کے آشنا ٹھہرے - امیر مینائی

    دوست عمدہ کلام ارسال کیا :mashallah: :222:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فنا کیسی بقا کیسی جب اُس کے آشنا ٹھہرے - امیر مینائی

    کاشفی بھائی ۔ بہت سی داد قبول کیجئے۔ عمدہ انتخاب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں