1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فلسطینیوں پر ظلم وتشدد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏21 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    تل ابیب ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ظلم وتشددمیں اسرائیل کیساتھ ساتھ امریکہ کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود امریکی وزارت خارجہ نے کیا۔
    امریکی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اتوار کی شام غزہ میں جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں دو امریکی شہری بھی شامل تھے۔
    لاس اینجلس کی یہودی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ خط میں بتایا گیا تھا کہ ان فوجیوں میں سے ایک امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے سان فرنانڈو کا رہائشی میکس سٹاینبرگ اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ میں نشانچی تھا۔ اس کے علاوہ دوسرا فوجی امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا نسیم شان کارمیلی تھا اور وہ بھی گولانی بریگیڈ میں ہی شامل تھا۔
    امریکی وزارت خارجہ نے ان دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دونوں شخص امریکی شہری تھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ملہوک فوجیوں کے پاس اسرائیلی شہریت بھی تھی یا نہیں۔
    یہ دونوں فوجی غزہ کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کارروائی کا نشانہ بن گئے تھے۔یادرہے کہ اتوار کو کم از کم 100فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے اور اسرائیل نے دعویٰ کیاتھاکہ حماس کے القسام بریگیڈ کے راکٹ حملے میں 13یہودی فوجی بھی مارے گئے
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/21-Jul-2014/125153
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
    غزہ سٹی : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگی بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسرائیل نے پیر کو حملوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
    اتوار کو رات گئے ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری تنازعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ دونوں فریقین اس تنازعے کے خاتمے کے لیے فوری فائر بندی پر متفق ہو جائیں۔
    سلامتی کونسل نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اس تنازعے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر شدید تحفظات و تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
    ادھر ایک طرف عالمی برادری امن کے قیام کی کوششوں میں تیزی لارہی ہے تو اسرائیل نے بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے اور اس نے مبینہ طور پر حماس سے تعلق رکھنے والے دس افراد کو ایک سرنگ کے ذریعے جنوبی اسرائیل میں داخلے کی کوشش کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ایرز کراسنگ کے قریب ہونے والے مسلح تصادم کے دوران متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے۔
    علاوہ ازیں حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا کر لیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفارتکار نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صرف ایک بے بنیاد افواہ قرار دیا ہے۔
    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 508 ہوگئی۔
    فلسطینی ہنگامی سروسز کے مطابق پیر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 14 ویں روز فضائی حملے میں رافع میں ایک ہی خاندان کے سات فلسطینی بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد صیہونی جارحیت کے دوران ہلاک فلسطینیوں کی تعداد پانچ سو سے بھی بڑھ گئی جبکہ 3135 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
    غزہ میں ہنگامی خدمات کے ادارے کے ترجمان اشرف القدر نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے، جبکہ اسرائیل نے تیرہ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا جس کے بعد جمعرات سے جاری اس زمینی آپریشن میں فوجیوں کی ہلاکتیں اٹھارہ تک جا پہنچی ہیں۔
    غزہ میں اب تک تراسی ہزار افراد اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجروں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی کے زیرتحت کام کرنے والے اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے خطے میں جانے کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کو تشدد روکنے پر آمادہ کرنا ہے — اے پی فوٹو
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایک فلسطینی خاتون اپنے رشتے دار کے انتقال پر شدت غم سے نڈھال ہے۔ فوٹو اے پی
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    DOWN.comاردو بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں