1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فروٹ کریم کوکٹیل

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 جون 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فروٹ کریم کوکٹیل
    اجزاء: فروٹ کوکٹیل ایک بڑا ٹِن،ونیلا کسٹرڈ تین کھانے کے چمچ،تازہ دودھ تین کھانے کے چمچ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،چھلے اور باریک کٹے اخروٹ 1/2پیالی،سٹرابیری جیلی ایک پیکٹ،گرم پانی ایک پیالی،فریش کریم دو پیکٹ،باریک کٹی چاکلیٹ ایک پیکٹ،چینی دو کھانے کے چمچ
    ترکیب: ایک دیگچی مین1/2لیٹر تازہ دودھ اور دو کھانے کے چمچ چینی ملا کر پکا لیں۔ا ب تھوڑے سے دودھ میں تین کھانے کے چمچ ونیلا کسٹرڈ گھول کر دودھ میں شامل کریں۔جب دودھ گا ڑھا ہو جائے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں،پھر ایک پیکٹ سٹرابیری جیلی کو ایک پیالی گرم پانی میں گھول کر جما لیں۔اس کے بعد ایک بائول میں تیار کسٹرڈ میں ایک ٹِن کنڈینسڈ ملک ملا کر ڈال دیں۔اب ایک بڑا ٹِن فروٹ کوکٹیل کھول کر سیرپ کے بغیر کسٹرڈ میں ملائیں،پھر دو پیکٹ فریش کریم اور آخر میں جیلی اور ایک پیکٹ چاکلیٹ سے سجا دیں۔اب 1/2پیالی چھلے اور باریک کٹے اخروٹ ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔مزیدار فروٹ کوکٹیل کریم تیار ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں