1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرانس : مسلم اسپائڈر مین کے ہاتھوں بچ جانے والے بچّے کے باپ کو جیل کا سامنا

Discussion in 'متفرقات' started by کنعان, May 31, 2018.

  1. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2009
    Messages:
    729
    Likes Received:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    فرانس : مسلم اسپائڈر مین کے ہاتھوں بچ جانے والے بچّے کے باپ کو جیل کا سامنا

    العربیہ ڈاٹ نیٹ – عماد البليک
    بدھ 30 مئی 2018م


    فرانس میں دو روز قبل عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے لٹکنے والے بچے کے باپ کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ حادثے کے وقت گھر سے باہر "پوکیمون گو" گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ چار سالہ بچّے کو افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے ایک تارک وطن نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچا لیا تھا۔ تارکِ وطن کو اس دلیرانہ کارنامے پر "مسلم اسپائیڈر مین" کا خطاب دیا گیا اور فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے اسے فرانسیسی شہریت اور محکمہ فائر بریگیڈ میں ملازمت کی پیش کش بھی کردی۔

    [​IMG]

    اس واقعے کی فوٹیج ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا گیا، وڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس مالی تارک وطن نوجوان کی شناخت "مامودو قساما" کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔

    [​IMG]

    فرانس کے پراسیکیوٹر فرانسوا مولینز نے پیر کے روز BFM ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بچّے کا باپ اپنے بیٹے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر بازار میں سودا سلف لینے چلا گیا تھا اور پھر دکان سے نکل کر پوکیمون گو گیم کھیلنے لگ گیا۔ مولینز کے مطابق بچے کے باپ کو دو برس تک کی جیل کا سامنا ہے اس لیے کہ اس نے بطور والد اپنی ذمے داری پوری نہیں کی۔

    [​IMG]

    فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے پیر کے روز الیزے پیلس میں مامودو قساما سے ملاقات کی تھی اور اسے بہادری کے امتیازی مظاہرے کے سبب ایک سرٹفکیٹ اور سونے کا تمغہ پیش کیا۔
    مامودو قساما نے BFM ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "اللہ کا شکر ہے ، میں نے اس بچے کو بچا لیا۔ میں بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور انھیں کسی بھی مشکل صورت حال میں نہیں دیکھ سکتا"۔ قساما کے مطابق وہ فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اس علاقے میں موجود تھا کہ اس دوران لوگوں کا مجمع نظر آیا۔ اس نے جوں ہی اس بچے کو دیکھا تو اس کو بچانے کی ٹھان لی اور ہمت کر کے ہاتھوں اور بازوؤں کے بل پر اوپر چڑھ گیا اور چوتھی منزل پر اس بچے کو بہ حفاظت بچا لیا۔

    [​IMG]

    پیرس کی میئر این ہائیڈرلگو نے مامودو قساما سے ملاقات کی ہے اور ان کا بچے کی جان بچانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یہ تارکِ وطن چند ماہ قبل ہی مالی سے پیرس میں آیا تھا۔

    انھوں نے یہ عبارت ٹویٹ کی : "اس نے مجھے بتایا کہ وہ مالی سے چند ماہ قبل ہی بہتر مستقبل کی تلاش میں یہاں آیا تھا۔ میں نے اس کو یہ جواب دیا ہے کہ اس کا دلیرانہ کارنامہ تمام شہریوں کے لیے ایک مثال ہے۔ پیرس شہر یقینی طور پر اس کی فرانس میں مقیم ہونے کے لیے کوششوں کی حمایت کرے گا"۔

     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک مامودو قساما نے نہایت جوانمردی سے بچے کی جان بچائی اور یقینا اس میں اس کے اندر بچوں سے محبت کا جذبہ کارفرما رہا ہوگا۔
    اللہ تعالی اسے اجر عظیم عطا فرمائے۔
    اور فرانسیسی حکومت نے بھی بروقت اچھا فیصلہ کرکے ایک رحمدل انسان کو اپنے معاشرے کا حصہ بناکر اپنے ملک اور قوم کو بہترین تحفہ دیا۔
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی جان پر کھیل کر اس نے بچے کی جان بچائی ہے ۔اب یہ فرانس میں ہیرو کی زندگی بسر کرے گا ان شاء اللہ۔
     
    کنعان and غوری like this.
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مامودو قساما نے بہت جوانمردی کا مظاہرہ کیا ہے اور فرانس والوں نے بھی حق ادا کردیا۔

    یہاں مجھے یاد آتا ہے کہ ایک پاکستانی نے 14 سعودیوں کو ڈوبنے سے بچایا اور آخری کوشش میں اپنی جان دے دی۔ مگر سعودی حکومت نے فرانسیسیوں کی طرح کچھ نہیں کیا۔
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سوچ میں فرق ہے
     
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شاید دلوں میں کدورت بھری پڑی ہے۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات سو فی صد صحیح ہے ۔
     

Share This Page