1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرائیڈ چائینز سٹائل چکن

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فرائیڈ چائینز سٹائل چکن

    اجزاء:مرغی ایک عدد(بارہ عدد ٹکڑے)،خشک لال مرچیں،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس چار چائے والے چمچ،بادیہ خطائی کے پھول دو یا تین عدد، دار چینی ایک ٹکڑا،ادرک لہسن دو کھانے والے چمچ(باریک کٹی ہوئی)،پیاز چوکور کٹا ہوا ایک کپ،تیل چار کپ،کارن سٹارچ ،چینی دو دو چائے کے چمچ

    ترکیب:گوشت کوڈیپ فرائی کر کے ہلکا گولڈن کر لیں۔دوسرے پین میں چھ کھانے والے چمچ اسی تیل میں سے لے کر گرم کر کے ادرک لہسن،پیاز،بادیہ خطائی،دار چینی،ثابت لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں،اور پھر چکن کے ٹکڑے بھی ڈال دیں ساتھ ہی چینی،سویاساس اور سرکہ بھی ڈالیں۔ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہونے کے بعد تیل چھوڑنے لگے تو کارن سٹارچ تھوڑے سے پانی میں گھول کر ملائیں اور گریوی کو خشک کر لیں۔کھلی ڈش میں ڈال کر اطراف میں کھیرے کے قتلوں سے سجا دیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں