1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غیر ممکن ہے کہ پایہ نہ ہو دیوار ر ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    غیر ممکن ہے کہ پایہ نہ ہو دیوار ر

    غیر ممکن ہے کہ پایہ نہ ہو دیوار ر ہے

    غیر ممکن ہے کہ پایہ نہ ہو دیوار ر ہے
    آپ کس شان سے خود کار و خدا کار رہے
    سب میں رہتے ہوئے تہہ دار کے تہہ دار رہے
    وہ سرعرش بسے اور سر فرش رہے
    نور کاوصف یہی ہے کہ پراسرار رہے
    حق سے پل بھر بھی نہ غافل کبھی سرکار رہے
    آنکھ سے سوئے بھی توقلب سے بیدار رہے
    کیوں نہ اس نور کا دل تشنہ دیدار رہے
    سامنے رہ کے جو لاتدرک الابصار رہے
    دیکھ کر آپ کو تشبیہ میں گم ہے دنیا
    ابھی تنزیہہ کے جلوے پس دیوار رہے
    ان کا کردار اسی واسطے قرآن بنا
    تاکہ محفوظ ابد تک یہی کردار رہے
    کھل سکے کس پہ مقامات نبوت اب تک
    کتنے پردے میں رہے کتنے نمودار رہے
    دولت عشق نبی لوٹ لی دیوانوں نے
    عقل والے وہی نادار کے نادار رہے
    وہ فدائی نہیں ایمان کا سوداگر ہے
    آپ کو چھوڑ کے جنت جسے درکار رہے
    لامکاں ہو کہ مکاں چاہے قدم ہو کہ حدوث
    میرے سرکار جہاں بھی رہے سرکار رہے
    شوق دیوانہ ہے طیبہ کی ہوا کا یارب
    گھر ہو یا قبر جو بھی ہو ہوادار رہے​
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    شوق دیوانہ ہے طیبہ کی ہوا کا یارب
    گھر ہو یا قبر جو بھی ہو ہوادار رہے​
    سبحان اللہ!
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ اکبر۔ سبحان اللہ ۔۔ ہر شعر پہ دل جھوم جھوم جاتا ہے۔

    پیا جی ! یہ کس شاعر کا کلام ہے ؟ براہِ کرم ضرور بتائیے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں