1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غیر مسلم شاعر کی لکھی ہوئی نعت

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏5 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نہ ہوتےگر محمدﷺہر خوشی بيکار ہو جاتی
    خدائی رہتی ناقص ، زندگی بے کار ہو جاتی
    نہ ہو جاتی اگر روشن حقيقت نُور سے اُن کے
    تو پهر شمس و قمر کی روشنی بيکار ہو جاتی
    نقابِ جلوهٔ وحدت اگر حضرت اُلٹ ديتے
    طلسمِ رنگ و بو کی دل کشی بيکا رہو جاتی
    اگر اُن کی نظر الفت کو آئينہ نہ کرديتی
    بشر گمراه ہوتا دوستی بيکا ر ہو جاتی
    جمالِ احمدی کا کيوں نہ ہواحسان دنيا پر
    بغير اس کے تو ہرجلوه گری بيکار ہو جاتی
    رسول الله کی رحمت اگر ہوتی نہ بندوں پر
    محبت بے اثر اور زندگی بيکا ر ہوجاتی
    عطا کرتے نہ گر اے شوق یہ توفيق وه مجھ کو
    قضا ہوتیں نمازيں ، بندگی بيکار ہو جاتی


    کلام :وشنو کمار شوق لکھنوی​
     
    د پیخورگل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں