1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غم نہیں مجھ کو جو وقتِ امتحاں مارا گیا - اثر لکھنوی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏18 اپریل 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (شاعرِ فصیح اللسان ، ناظمِ بلیغ البیان، شمس العلما جناب مولوی نواب سید امداد امام صاحب بہادر رئسِ اعظم پٹنہ المتخلص بہ اثر لکھنوی )​

    غم نہیں مجھ کو جو وقتِ امتحاں مارا گیا
    خوش ہوں تیرے ہاتھ سے اے جانِ جاں مارا گیا

    تیغِ ابرو سے دلِ عاشق کو ملتی کیا پناہ
    جو چڑھا مُنہ پر اجل کے بے گماں مارا گیا

    منزلِ معشوق تک پُہنچا سلامت کب کوئی
    رہزنوں سے کارواں کا کارواں مارا گیا

    دوستی کی تم نے دشمن سے ، عجب تم دوست ہو
    میں تمہاری دوستی میں مہرباں مارا گیا

    زہر سے کچھ کم نہ تھی دعوت مِری غیروں کے ساتھ
    کیا غضب ہے گھر بُلا کر مہماں مارا گیا

    دشتِ غربت، رنجِ تنہائی، ہجومِ درد و یاس
    اِن بلاؤں میں ترا عاشق کہاں مارا گیا

    کیا ہلاکِ عشق تیرے گیسوؤ ں کا تھا اثر
    سنبلستاں ہوگیا ہے دو جہاں مارا گیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں