1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غلاظت نفرتوں کی دور کر دے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زوہا, ‏26 اکتوبر 2011۔

  1. زوہا
    آف لائن

    زوہا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2011
    پیغامات:
    104
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:

    غلاظت نفرتوں کی دور کر دے
    دل انسانیت پر نور کر دے

    رعونت دشمن انساں بنی ہے
    اسے پہلو میں چکنا چور کر دے

    جو رستا ہے ہر اک سینے میں یا رب
    دلوں سے دور وہ ناسور کر دے

    مری جان و جگر میں اے خدایا
    ولائے مصطفٰی مستور کر دے

    طلب مجھ کو نہیں اس سیم و زر کی
    خدایا جو مجھے مغرور کر دے

    کہوں حق بات ہر اک جا پہ مولا
    عطا اب طاقت منصور کر دے

    قمر کی ہے خدایا اک ہی دعا
    وطن میرا بمثل طور کر دے


    ( فاروق قمر صحرائی)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں