1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزہ کا المیہ، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏31 دسمبر 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزہ کا المیہ، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
    [​IMG]
    [align=center]بسم اللہ الرحمن الرحیم
    انا للہ وانا الیہ راجعون


    غزہ میں صیہونیوں کے ہولناک جرائم اورسیکڑوں خواتین بچوں اورمردوں کے قتل عام نےایک بارپھر صیہونی بھیڑئیوں کے خونخوارچہرے کوحالیہ برسوں میں ہونے والے ظلم وستم کے پردے کے پیچھے سے نمایاں کردیا ہے اورامت اسلامیہ کی سرزمینوں کے قلب میں اس کافرحربی کے وجود کے خطرے سے غفلت میں مبتلااورحقائق سے لاپروا لوگوں کوجھنجھوڑدیا ہے ۔اس ہولناک حادثے کی مصیبت دنیا کے ہرگوشے میں بسنےوالےہرمسلمان بلکہ ہرباضمیروباشرف انسان کے لئے انتہائی سخت اورناقابل تحمل ہے ۔لیکن اس سے بڑی ستم ظریفی بعض عرب اورمسلمان ہونے کا دعوی کرنے والی حکومتوں کی (صیہونیوں کے لئے )حوصلہ افزا خاموشی ہے ۔ اس مصیبت سے بڑی اورکون سی مصیبت ہوسکتی ہے کہ مسلمان ممالک نے جنھیں غاصب کافر اورحربی صیہونی حکومت کے مقابلے میں غزہ کے مظلوم عوام کا دفاع کرنا چاہئے تھا ایسا رویہ اپنایاہے کہ جرائم پیشہ صیہونی حکام پوری گستاخی کے ساتھ انھیں اپنے اس المناک وہولناک اقدامات کا حامی قراردے رہے ہیں اوریہ کہہ رہے ہيں کہ یہ حکومتیں ان کے اس طرح کے مظالم کے حق میں ہيں ؟ ان ممالک کےسربراہان رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضورکیا جواب دیں گے ؟ (یہ سربراہان مملکت ) اپنی قوموں اورعوام کو جویقینی طورپر( غزہ کے)اس المیہ پر عزاداروسوگوارہيں کیاجواب دیں گے ؟یقینی طورپرآج مصراوراردن اورديگرتمام اسلامی ممالک کےعوام کے دل فلسطینیوں کے اس قتل عام سے جوایک طویل غذائی اورادویاتی محاصرے کے بعدانجام پایا ہے خون ہيں ۔ بش کی جرائم پیشہ انتظامیہ نے اپنے شرمناک دوراقتدارکے آخری دنوں میں اس ہولناک جرائم میں خودکوشریک کرکے امریکی حکومت کوپہلے سے بھی زیادہ روسیاہ کردیا ہے اورجنگی مجرم کے طورپر اپنے جرائم کے ریکارڈ میں اورزیادہ اضافہ کیا ہے ۔ یورپی حکومتوں نے اس طرح کے جرائم پر اپنی آنکھیں بندکرکے اورشاید اس ہولناک واقعہ ميں صیہونیوں کا ساتھ دے کرایک بارپھر انسانی حقوق کی حامی ہونے کے اپنے دعووں کے جھوٹے ہونے کوثابت کردیا ہے ۔اوراس طرح انھوں نےخودکو اسلام اورمسلمانوں کےخلاف دشمن کے محاذ پرکھڑاکردیا ہے ۔ اس وقت عرب علماء مذہبی رہنماؤں اورمصر کے جامعۃ الازہرکے عہدیداروں سے میراسوال یہ ہے کہ کیا اب وقت نہیں آگیا ہے کہ اسلام اورمسلمانوں کےلئے خطرے کا احساس کریں ؟ کیا اب اس کا وقت نہيں آگیا ہے کہ نہی ازمنکراورظالم وجابر حاکم کے سامنے کلمہ حق کہيں اوراس پرعمل کریں ؟ کیا غزہ اورفلسطین میں جوکچھ ہورہا ہے اس سے بھی زیادہ مسلمانوں کی سرکوبی کے لئے کفارحربی اورامت کے منافقین ہماہنگ ہوں( اوراس سے بھی بھیانک جرائم رونماہوں ) تب آپ لوگ اپنے فریضے اورذمہ داریوں کا احساس کریں گے ؟ عالم اسلام بالخصوص عرب دنیا کے روشن خیال طبقوں اورذرا‏ئع ابلاغ سے میراسوال یہ ہے کہ آپ لوگ کب تک اپنی روشن خیالی اور صحافتی ذمہ داریوں سے غفلت برتتے رہيں گے ؟کیا مغرب کی رسواوذلیل انسانی حقوق کی تنظیمیں اوراقوام متحدہ کی نام نہاد سلامتی کونسل اس سے بھی زیادہ رسواہوسکتی ہيں ؟ سبھی فلسطینی مجاہدین اورعالم اسلام کے تمام مومنین پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ جیسے بھی ممکن ہووہ غزہ کے نہتے بچوں خواتین اورمردوں کا دفاع کریں اورجوبھی اس جائزاورمقدس دفاع میں ماراجائے گا وہ شہیدہے ۔اوراس کویہ امید رکھنی چاہئے کہ وہ بدرواحد کے شہداء کے ساتھ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضورمحشورہوگا ۔اسلامی کانفرنس تنظیم کوچاہئے کہ وہ اس حساس صورت حال میں اپنی تاریخی ذمہ داری پرعمل کرے اوراسے چاہئے کہ وہ ہر طرح کی دفاعی پوزیشن اور معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے صیہونی حکومت کے سامنے ایک مضبوط اورمتحد محاذ تشکیل دے ۔ مسلم حکومتوں کے ذریعہ صیہونی حکومت کوسزاملنی چاہئے ۔ اس غاصب صہیونی حکومت کے عہدیداروں پر اس ہولناک جرم اوراسی طرح غزہ کے طویل محاصرے کی پاداش میں ایک ایک کرکے مقدمہ چلایاجانا چاہئے اورانھیں سزادی جانی چاہئے ۔مسلمان قومیں اپنےپختہ عزم کے ذریعہ ان مطالبات کوعملی جامہ پہنا سکتی ہیں ۔اوراس انتہائی سخت اورحساس صورت حال میں سیاستدانوں، علماء اورروشن خیال لوگوں کی ذمہ داریاں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہیں ۔میں غزہ کے المیہ کی مناسبت سے پیر کے دن عام سوگ کا اعلان کرتاہوں اورملک کے حکام کواس غم انگیزحادثہ کے تعلق سے اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کی دعوت دیتاہوں ۔
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صیہونی حکومت انسانیت کی پیشانی پرکلنک کا ٹیکہ

    ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے غزہ پٹی میں قراردیاہے ۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں صیہونی جرائم کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ صیہونی جرائم سے دنیا کے باضمیر انسان کو سخت تکلیف پہنچی ہے اور صیہونی حکومت کے حامیوں کے علاوہ سب نے ان کی مذمت کی ہے ،آیت اللہ مکارم شیرازی نے صیہونی حکومت کی درندگي کا مقابلہ کرنے کےلئے مسلمانوں کی سنگين ذمہ داری کی یاددھانی کرائي اورقرآن وروایات کی روسے مسلمانوں کو دعوت دی کہ مسلمان ان طاقتوں کے سامنے ڈٹ جائيں جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور اس سلسلے میں اپنے الھی فریضے پرعمل کریں ۔
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    عرب حکومتوں سے کوئي امید نہیں

    تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح نے صیہونی حکومت کی درندگي کے مقابل غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے دفاع کے بارےمیں رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کی قدردانی کی ہے ۔العالم سے گفتگو کرتےہوئے رمضان عبداللہ شلح نے رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ لبنان کی طرح کامیاب ہوکررہیں گے۔شلح نے کہاکہ صیہونی دشمن نے لبنان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کےلئے غزہ پر حملہ کیا ہے لیکن فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی استقامت و پائداری سے صیہونیوں کو یقینا اسی طرح شکست ہوگي جسطرح انہیں لبنان میں شکست ہوئي تھی۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سکرٹری جنرل نے علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے غزہ کی صورتحال تبدیل کرنے کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ اس طرح کے منصوبے بعض عرب اور مغربی ممالک نے بنائے ہیں اور ان کے پورا کرنے کی ذمہ داری صیہونی حکومت کوسونپي گئي ہےتاکہ صیہونی حکومت غزہ کو تباہ وبرباد کرکے اور غزہ کے عوام کا قتل عام کرکے ان منصوبوں کی تکمیل کرکے ۔رمضان عبداللہ شلح نے عرب ملکوں کی خاموشی اور عرب لیگ کے اجلاس میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرب حکومتوں اور ان کے سرکاری اداروں سے کوئي امیدنہیں رکھتے ہیں کیونکہ ان کی سرگرمیاں رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے ہیں۔
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بعض عرب ملکوں کی ایماء پرہواغزہ پر حملہ

    باخبرذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ غزہ پٹی پرصیہونی حکومت کی تازہ وحشیانہ کاروائياں حماس کی حکومت کو گرانے کےلئے علاقے کی تین عرب حکومتوں کی درخواست پرانجام پارہی ہیں۔ارنا نے نھرین نٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ مصر ،سعودی عرب اور اردن نے اسرائیل کو ترغیب دلائي تھی کہ غزہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کرنے اور غزہ پرمحمود عباس کی حکومت کے قبضے کی زمیں فراہم کرنے کے لئے حماس کو نابود کردے۔ان ذرایع کے مطابق مصر اردن اور سعودی عرب کے انٹلجنس حکام نے صیہونی انٹلجنس حکام کے ساتھ خفیہ رابطوں میں جو اس ماہ کے آغازسے جاری ہیں یہ بات زوردیکر کہی تھی کہ حماس نے ایک چھوٹی حکومت تشکیل دی ہے اور روز بروز اس کا اثرورسوخ بڑھتاجارہاہے اور اگر ایسا ہی رہا تو مستقبل میں اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔ان تین عرب ملکوں کے انٹلجنس وفود نے صیہونی حکومتوں کےساتھ متعدد ملاقاتیں کرکے یہ کہاکہ حماس ،حزب اللہ لبنان کا دوسرا روپ ہے اور غزہ میں حماس کی کامیابی سے قبل کے حالات کی طرف جانے کاواحد راستہ غزہ پربھرپور فوجی کاروائياں کرنا ہے ۔ادھر فلسطینی انتظامیہ کے دوعھدیداروں نے صیہونی اخبارجروزلم پوسٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے غزہ پٹی پرصیہونی جارحیت میں محمود عباس کی حکومت کے شریک رہنے کا انکشاف کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہےکہ اسرائيل حملے کرکے حماس کو ختم کردےگا اور غزہ پرمحمود عباس کی حکومت کا قبضہ ہوجائے گا۔صیہونی اخبارنے محمود عباس کی حکومت کے ان دوعھدیداروں کے نام فاش نہیں کئے بلکہ یہ بتایا ہےکہ تحریک فتح نے اپنے اراکین کو الرٹ کردیا اور کہا ہےکہ اقتدار تک ان کی واپسی ممکن ہے ۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا
    کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی


    محمد نعیم رضا۔​
    کاشفی بھائی ۔ دل خون کے آنسو روتا ہے ایسی خبریں پڑھ کر۔ جب تک سب مسلمان اجتماعی طور پر علم و ٹیکنالوجی کی راہ پر چل کر اسلام کے حقیقی پیغامِ جہاد پر عمل پیرا نہیں ہوں گے۔ اس وقت تک دشمن ہمیں ایک ایک کرکے پیستا چلا جائے گا۔

    اور پھر اگر یہ خبر واقعی سچ ہے کہ خود عرب مسلمان ممالک بھی اس حملے کی پشت پناہی کررہے ہیں تو اس سے بڑی اسلام سے غداری اور کوئی نہیں ۔ چند اسلامی سزاؤں کو نافذ کردینے سے دین اسلام کا حق کبھی ادا نہیں ہوسکتا۔

    اللہ تعالی ہم سب کو شعور و آگہی اور اتحاد و اتفاق عطا فرمائے۔ اور دشمنوں کو خلاف متحدہ صف آرائی کی توفیق دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں