1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزہ میں اسرائیلی کاروائیاں جاری۔ ایک ہزار فلسطینی شہید

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 جنوری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غزہ میں اسرائیلی کاروائیاں جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعدادایک ہزار ہوگئی
    (روزنامہ جنگ)​


    غزہ .. . . . . . .غزہ میں اسرائیل کی کاروائیاں رات بھر جاری رہیں۔ اسرائیلی ٹینک شہر کے مضافات میں پہنچ گئے ہیں۔ دن بھر کے اسرائیلی حملوں میں70سے زیادہ شہری جاں بحق ہوگئے۔ 18روز کی جارحیت میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ جبالیہ، زیتون اور رفاہ کے علاقوں میں دن بھر شدید لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فضائیہ اورٹینکوں نے غزہ شہر پر دن اور رات کے اوقات میں گولہ باری جاری رکھی۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق پورے دن کی کاروائیوں میں ستر شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 18 روز سے جاری صیہونی جارحیت میں ایک ہزار کے قریب فلسطینی ہلاک جبکہ ساڑھے چار ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کے 35ہزار شہری اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ادھر پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ بھیجنے کا منصوبہ یونان کے اعتراض کے بعد ترک کردیا ہے۔

    دوسری طرف سعودی عرب، تیونس اور مصر نے قطر کی جانب سے غزہ کی صورت حال پر غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جنوری کو کویت میں پہلے سے طے شدہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

    بشکریہ ۔روزنامہ جنگ۔14 جنوری 2009
     

اس صفحے کو مشتہر کریں