1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ڈاکٹر خورشید احمد بزمی, ‏8 جنوری 2015۔

  1. ڈاکٹر خورشید احمد بزمی
    آف لائن

    ڈاکٹر خورشید احمد بزمی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جنوری 2015
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    تمام عمر مجھےایک اضطراب رہا
    تری وفا مری امید کا سراب رہا

    تمہارے نام جو کردی تھی زندگی اپنی
    یہ ایک جرم مری روح کا عذاب رہا

    گزرتے وقت نے کملا دیا یہ حسن ترا
    نہ تو رہا نہ ترا ایسا وہ شباب رہا

    ترے بغیر سلگتی سیاہ راتوں میں
    تراخیال مرےرتجگوں کا خواب رہا


    یہ کیسے موڑ پہ لے آئی زندگی اپنی
    بنا وہ راہ کا پتھر جو کل گلاب رہا

    اٹھا رہا ہے جو پردہ مرے گناہوں سے
    وہ پارسا بھی کبھی اپنا ہم رکاب رہا

    شکایتِ غمِ دوراں تو اک بہانہ تھا
    مرا چلن ہی بہت ابتر و خراب رہا
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    گزرتے وقت نے کملا دیا یہ حسن ترا
    نہ تو رہا نہ ترا ایسا وہ شباب رہا

    واہ بہت خوب
    داد قبول فرمائیے محترم ڈاکٹر خورشید احمد بزمی جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    گزرتے وقت نے کملا دیا یہ حسن ترا
    نہ تو رہا نہ ترا ایسا وہ شباب رہا

    واہ بہت خوب
    داد قبول فرمائیے محترم ڈاکٹر خورشید احمد بزمی جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں