1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل - ہم کو آتا نہیں، جفا کرنا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH), ‏5 جون 2020۔

  1. Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH)
    آف لائن

    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2020
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    27
    ملک کا جھنڈا:
    غزل
    ہم کو آتا نہیں، جفا کرنا
    ذیشان نورصدیقی (ذیش)
    (zeesh.urdu.poetry@gmail.com)

    ہم کو آتا نہیں، جفا کرنا
    تم سکھا دو ذرا، وفا کرنا

    آج دشوار ہے زماے میں
    بھلے لوگوں سے بھی نباه کرنا

    اپنی نظروں میں آپ گر جاؤ
    کبھی ایسی نہیں خطا کرنا

    صرف خوشیاں نصیب ہوں اس کو
    آج ایسی کوئی دعا کرنا

    بے وفائی کا سر جھکا پاؤ
    ذیش ! کرنا تو یوں وفا کرنا
     
    زنیرہ عقیل، شکیل احمد خان اور ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم !
    غزل پڑھی ۔ماشاء اللہ بہت خوبصورت خیالات، بندشِ الفاظ وہ کہ آتش کے بقول جَڑنے میں نگوں سے کم نہیں،چھوٹی اور رواں بحر
    گویاشفاف پانی کی ایک نہر ہے مگر بحر کی سی گہرائی اور گیرائی لیے ۔۔۔۔۔وا ہ صاحب واہ ، بہت بہت داد قبول فرمائیں۔اُمید ہے آیندہ
    بھی آپ کی شاندار تخلیقات پڑھنے کوملتی رہیں گی۔
    ۔۔۔ایک ذرا سا ٹائپنگ اور قافیہ کا کج نظر آیا۔۔۔ممکن ہے روانی میں ایسا ہوگیا ہو، نباہ قافیہ تکنیکی اعتبار سے دُرست نہیں اور دوسری
    ٹائپنگ میں زمانے کی بجائے زماے لکھا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔باقی غزل اور اِس کا ہر شعر اور مضمون لاجواب ہے،ماشاء اللہ!
     
    Last edited: ‏5 جون 2020
    زنیرہ عقیل اور Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH)
    آف لائن

    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2020
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    27
    ملک کا جھنڈا:

    اسلام و علیکم
    شکیل صاحب!
    ممنون ھوں آپ کی توجہ اور قیمتی وقت کا- آپ کی نشاندہی کے مطابق تبدیلی لازم-
    براہ کرم رہنمائی فرما دیں کہ اس کلام کو طباعت کے لیۓ کہاں بھیجنا مناسب ہوگا-

    شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بہت اچھا لگا آپ کا کلام
     
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ خوبصورت کلام
     
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں