1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل : سینے کے کیا داغ دکھائیں، جانے دو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏30 جون 2021۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    256
    موصول پسندیدگیاں:
    247
    ملک کا جھنڈا:
    سینے کے کیا داغ دکھائیں، جانے دو
    اب ہم تم کو کیا سمجھائیں، جانے دو

    ہجر میں ہم نے یارو کیا کچھ جھیلا ہے
    چھوڑو کیا تفصیل سنائیں، جانے دو

    اب تو اندر باہر ایک ہی موسم ہے
    دل اور شہر میں سائیں سائیں، جانے دو

    اپنے چاک گریباں کا شکوہ کیسا
    تم پر کیا الزام لگائیں، جانے دو

    عشق محبت کی جب کوئی بات کرے
    کرنا آئیں بائیں شائیں، جانے دو

    فرصت کب ملتی ہے ہاں جب مشکل ہو
    کرتے ہیں دن رات دعائیں، جانے دو

    دیکھو سیدھی عرش سے جا ٹکراتی ہیں
    گھٹی گھٹی مجبور صدائیں، جانے دو

    اس کے آنے کی کوئی امید نہیں
    دیواروں پر کائیں کائیں؟ جانے دو

    سعدی چھوڑ کے سیدھا رستہ منزل کا
    جاتا ہے جو دائیں بائیں، جانے دو

    #سعید_سعدی_2021-06-21
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,531
    موصول پسندیدگیاں:
    1,152
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ !
    بہت خوب،
    واہ، وا ہ ، واہ!!!
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    256
    موصول پسندیدگیاں:
    247
    ملک کا جھنڈا:
    بہت نوازش جناب ممنون ہوں۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں