1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل : بہاروں کے موسم کو کیا ہو گیا ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏12 جولائی 2018۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہاروں کے موسم کو کیا ہو گیا ہے
    خزاں کا چلن عام سا ہو گیا ہے

    کہیں پر زمیں خون میں تربتر ہے
    کہیں آسماں سرخ سا ہو گیا ہے

    ہر اک سمت ہے ظلمتوں کا بسیرا
    اُجالا تو جیسے خفا ہو گیا ہے

    سُلگتی ہوئی نفرتوں سے بھرے دل
    محبت کا جذبہ ہوا ہو گیا ہے

    مفادات اور مصلحت ، خود پرستی
    فسوں کیسا جگ میں بپا ہو گیا ہے

    چلو سو رہیں اوڑھ کر ہم زمیں کو
    کہ دنیا میں جینا سزا ہو گیا ہے

    سعید سعدی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت عمدہ ماشاء اللہ
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں