1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غربت، نامساعد حالات، ایک ماہ میں 97 خواتین سمیت 295 افراد نے خودکشی کی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏21 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    غربت، نامساعد حالات، ایک ماہ میں 97 خواتین سمیت 295 افراد نے خودکشی کی
    اسلام آباد (اے پی اے) گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں ستانوے خواتین سمیت دو سو پچانوے افراد نے خود کشی کر لی جبکہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں کی تعداد تریپن رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق بیشتر افراد نے نامساعد حالات اور غربت سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی اور اقدام خودکشی کے کل چار سو باون واقعات رپورٹ ہوئے تاہم پولیس نے صرف آٹھ واقعات کی ایف آئی آر درج کیں۔ رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں میں اڑتیس خواتین بھی شامل ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل کی سب سے زیادہ وارداتیں صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئیں جہاں 42 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں ملک کے مختلف علاقوں میں چون افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں تینتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے بیشتر افراد کی عمریں چھ سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔ زیادتی کے چون واقعات میں سے صرف بارہ واقعات کے ملزمان گرفتار ہو سکے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں