1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عیوب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکایت سعدیؒ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عیوب کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکایت سعدیؒ

    دوسروں میں خامیاں تلاش کرنا بہت آسان ہے۔ کچھ افراد تو عادت ہی بنا لیتے ہیں کہ محفل میں دوسروں کے عیوب تلاش کریں۔ ایسا عادتاً کیا جائے یا اپنے آپ کو نمایاں کرنے کے لیے، درست نہیں۔ اگر بچوں اور نوعمروں میں ایسا رویہ پروان چڑھنے لگے تو اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ ذیل میں بیان کی گئی حکایت اسی جانب اشارہ کرتی ہے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک فقیہہ نے اپنے باپ سے کہا، یہ متکلم باتیں تو بہت لچھے دار کرتے ہیں لیکن ان کا عمل ان کے قول کے مطابق نہیں ہوتا۔ دوسروں کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ دنیا سے دل نہیں لگانا چاہیے لیکن خود مال و دولت جمع کرنے کی فکر سے فارغ نہیں ہوتے۔ باپ نے کہا۔ اے بیٹے! اس خیال کو ذہن سے نکال دے کہ جب تک کوئی عالم با عمل نہیں ملے گا تو نصیحت پر کان نہ دھرے گا بھلائی اور نیکی کی بات جہاں سے بھی سنے اسے قبول کر۔ اس شخص جیسا بن جانا مناسب نہیں جو کیچڑ میں پھنس گیا تھا اور آنکھیں بند کر کے کہہ رہا تھا کہ اے برادران اسلام! جلدی سے میرے لیے ایک چراغ روشن کر دو۔ اس کی یہ بات سنی تو ایک خاتون نے کہا کہ اگر آنکھیں نہیں کھولے گا تو اس کی روشنی سے کسی طرح فائدہ حاصل کرے گا؟ اے بیٹے! واعظ کی محفل بازار کی دکان کی طرح ہے کہ جب تک نقد قیمت ادا نہ کی جائے جنس ہاتھ نہیں آتی۔ اسی طرح عالم کے ساتھ عقیدت شرط اوّل ہے۔ دل میں عقیدت نہ ہو گی تو اس کی بات دل پر اثر نہ کرے گی۔ نصیحت تو دیوار پر بھی لکھی ہوئی ہو تو قابل قبول ہوتی ہے۔ حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں اصلاح نفس کے لیے یہ زریں گُر بتایا ہے کہ جن لوگوں سے کچھ حاصل کرنا ہو ان میں عیب تلاش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ علم حاصل کرنے کا انحصار تو عقیدت اور ادب پر ہے۔ نصیحت بھی اس وقت تک دل پر اثر نہیں کرتی جب تک سننے والا عقیدت سے نہ سنے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی ہمہ وقت ذہن میں رکھنے کے قابل ہے کہ عیب ڈھونڈنے کی نظر سے دیکھا جائے تو اچھے اچھے آدمی میں بھی کوئی خامی نکل آئے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں