1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

'خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد مسعود احمد, ‏3 فروری 2011۔

  1. محمد مسعود احمد
    آف لائن

    محمد مسعود احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
    سوائے ابلیس کے جہاں‌ میں سبھی تو خوشیاں‌منا رہے ہیں

    تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی :saw: مبارک ہو
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    [​IMG]
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    [​IMG]

    تمام جہانوں کو
    [​IMG]
    ہو


    [​IMG]

     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    وہ آئے ہیں جن کے آگے ملائک پر بچھاتے ہیں
    سلاطین وقت کے جن کے آگے سر جھکاتے ہیں
    ہیں مافوق البشر ! لیکن بشر بن کے آئے ہیں
    معابدیں جنہیں تھے ڈھونڈتے! تشریف لائے ہیں
    تمہارے لب جو کچھ ہیں وہ فرمان الٰہی ہے
    وما ینطق ہے جو ! قران میں وہ اس پرگواہی ہے
    تمہارے پاس جو آیا وہ حقدار شفاعت ہے
    حدیث زارَ قَبَری! قول پر میرے شہادت ہے
    مبارک ہو مبارک ہو شاہِ قونین آئے ہیں
    نگاہیں منتظر تھیں جن کی وہ تشریف لائے ہیں
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو


    عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    آپ سب کو میری طرف سے۔
    بہت بہت مبارک باد

    :dilphool::dilphool::dilphool:
     
  6. محمد مسعود احمد
    آف لائن

    محمد مسعود احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    چاروں طرف نور چھایا آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد آیا
    خوشیوں کا پیغام لایا آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد آیا
     
  7. شمع طارق
    آف لائن

    شمع طارق ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2010
    پیغامات:
    241
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو مبارک
    ہو مبارک شہ ابرار کی آمد میرے سرکار کی آمد
    میرے دلدار کی آمد ہے سبھی جھومو ذرا
    آج سب خوشیاں مناؤ خوشی کے دیپ جلاؤ
    گھروں کو اپنے سجاؤ کہو سب مل کے مرحبا

    شاد ہیں حوریں سبھی غلماں مناتے ہیں خوشی
    ہر سو یہی دھوم مچی آئے میرے پیارے نبی
    گونجی صدا صل علٰی
    آج ویرانے بھی آباد ہوئے باغ مہکنے لگے
    بلبل بھی چہکنے لگے جھومی فضا جھومی ہوا
    کہو سب مل کے مرحبا کہو سب مل کے مرحبا

    اے خدا شکر تیرا تو نے وہ محبوب دیا
    جن کا لقب صل علٰی جن کے ہیں دربار کے محتاج سبھی شاہ و گدا
    میں سوالی میں بھکاری میں ہوں منگتا اسی دربار کا
    جس در سے نہ لوٹا خالی کبھی کوئی سائل کوئی منگتا کوئی گدا
    کہو سب مل کے مرحبا کہو سب مل کے مرحبا

    آمنہ بی کا دلارا حلیمہ دائی کا پیارا
    بے سہاروں کا سہارا وہ شہنشاہ ہمارا
    جسے مختار کل خدا نے کیا
    لئے کشکول چلے آؤ تم اے شاہ و گدا بے نواؤں
    اے فقیروں باڑا بٹتا ہے شہنشاہ کے نام کا
    کہو سب مل کے مرحبا کہو سب مل کے مرحبا

    اے شہنشاہ تیری شان بیاں کرتا ہے قرآن
    تو ہی محبوب سبحان تو ہی نبیوں کا سلطان
    تو ہی بعد خدا سب سے بڑا
    یہ تو وہ ہیں جو اگر کر دیں اشارہ تو قمر ہوتا ہے ٹکڑے
    یہ اگر چاہیں تو ڈوبا ہوا سورج بھی آ لوٹے
    میرے سرکار کا ہے یہ مرتبہ کہو سب مل کے مرحبا
    کہو سب مل کے مرحبا کہو سب مل کر مرحبا

    ان کی آمد کا جشن رب نے منایا ہے
    دو عالم کو سجایا ہے تو اے صادق رضوی
    کیوں ولادت کا جشن ہم نہ منائیں پھر بھلا
    سبز جھنڈوں سے مکانوں کو میناروں کو
    تم ان شہر کی شاہراؤں کو سجاؤ دیوانوں تو ذرا
    کہو سب مل کے مرحبا کہو سب مل کے مرحبا​
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجیدہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجیدہ

    میری طرف سے بھی سب احباب کو عید میلاد النبی مبارک ہو۔
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    عجائب میلاد مصطفیٰصلےٰاللہ علیہ وسلم
    ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب کا ایمان افروز بیان سنیں
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    السلام علیکم

    میری طرف سے سب کو جشن عیدمیلادالنبی مبارک ہو
    :a150: :a150: :a150: :a150: :a150:
    اللہ تعالی ہمیں صیح طریقے سے عیدمیلاالنبی منانے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین
    :222: :222: :222: :222: :222: :222:
    آپ سب دوستوں کے لئے یہ گفٹ
    .~"~.
    :' \;/ ':
    ': .¤. :'
    :' /;\ ':
    '~....~'
     
  11. سعید الفت
    آف لائن

    سعید الفت ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2010
    پیغامات:
    2,279
    موصول پسندیدگیاں:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    اسلام علیکم
    تمام دوستوں کو ربیع الاّول اور عید میلادالّنبی مبارک ھو
     
  12. سعید الفت
    آف لائن

    سعید الفت ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2010
    پیغامات:
    2,279
    موصول پسندیدگیاں:
    34
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    میری اللہ تعالٰی سے دعا ھے
    کہ ھم سب کو اپنے " پیارے " کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

    آمین
     
  13. محمد مسعود احمد
    آف لائن

    محمد مسعود احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    دعا
    یا رب العالمین اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے اس مبارک مہینے ربیع الاول شریف کو ساری کائنات کے لیے بہار کا موسم بنا اور جہاں جہاں‌بدامنی ، انتشار ، نفرت اور جنگ و جدل کی آگ لگی ہوئی ہے اسے ٹھنڈا فرما اور مسلمانوں‌کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس عطا فرما۔۔ آمین بجاہ النبی الکریم
     
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    دل نے بے اختیار کہا کہ آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔اور لکھنے پر یہاں مجبور ہوا۔۔۔۔کہ دل سے نکلی ہوئی دعا کا یہی اثر ہوتا ہے۔۔۔۔۔امید ہے بلکہ یقین ہے۔۔۔۔میرا مالک سب سے بہتر سننے والا اور عطاء کرنے والا ہے۔
     
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    بحضور جناب سرور کائنات علیہ افضل الصلوات و اکمل التحیات

    عرض حال
    اے خاصئہ خاصان رسل وقت دعا ہے
    امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے

    جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
    پر دیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

    جس دین کے مدعو تھے کبھی سیرز و کسریٰ
    خود آج وہ مہمان سرائے فقرا ہے

    وہ دین ہوئی بزمِ جہاں جس سے چراغاں
    اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے

    جو دین کو تھا شرک سے عالم کا نگہباں
    اب اس کا نگہبان اگر ہے تو خدا ہے

    جو تفرقے اقوام کے آیا تھا مٹانے
    اس دین میں جو تفرقہ اب آکے پڑا ہے

    جس دین نے غیروں کے تھے دل آکے ملائے
    اس دین میں خود بھائی سے اب بھائی جدا ہے

    جو دین کہ ہمدردِ بنی نوعِ بشر تھا
    اب جنگ و جدل چار طرف اس میں بپا ہے

    جس دین کا تھا فقر بھی اکسیر غنا بھی
    اس دین میں اب فقر ہے باقی نہ غنا ہے

    جو دین کے گودوں میں پلا تھا حکما کی
    وہ عرضئہ تیغ جہلا و سفہا ہے

    جس دین کی حجت سے سب ادیان تھے مغلوب
    اب معترض اس دین پہ ہر ہرزہ سرا ہے

    ہے دین ترا اب بھی وہی چشمئہ صافی
    دینداروں میں پر آب ہے باقی نہ صفا ہے

    عالم ہے سوبے عقل ہے جاہل ہے سو وحشی
    منعم ہے سو مغرور ہے مفلس سو گدا ہے

    یاں راگ ہے دن رات وداں رنگِ شب وروز
    یہ مجلسِ اعیاں ہے وہ بزمِ شرفا ہے

    چھوٹوں میں اطاعت ہے نہ شفقت ہے بڑوں میں
    پیاروں میں محبت ہے نہ یاروں میں وفا ہے

    دولت ہے نہ عزت نہ فضیلت نہ ہنر ہے
    اک دین ہے باقی سو وہ بے برگ و نوا ہے

    ہے دین کی دولت سے بہا علم سے رونق
    بے دولت و علم اس میں نہ رونق نہ بہا ہے

    شاہد ہے اگر دین تو علم اس کا ہے زیور
    زیور ہے اگر علم تو مال اس کی جلا ہے

    جس قوم میں اور دین میں ہو علم نہ دولت
    اس قوم کی اور دین کی پانی پہ بنا ہے

    گو قوم میں تیری نہیں اب کوئی بڑائی
    پر نام تری قوم کا یاں اب بھی بڑا ہے

    ڈر ہے کہیں یہ نام بھی مٹ جائے نہ آخر
    مدت سے اسے دورِ زماں میٹ رہا ہے

    جس قصر کا تھا سر بفلک گنبدِ اقبال
    ادبار کی اب گونج رہی اس میں صدا ہے

    بیڑا تھا نہ جو بادِ مخالف سے خبردار
    جو چلتی ہے اب چلتی خلاف اس کے ہوا ہے

    وہ روشنیِ بام و درِ کشورِ اسلام
    یاد آج تلک جس کی زمانے کو ضیا ہے

    روشن نظر آتا نہیں واں کوئی چراغ آج
    بجھنے کو ہے اب گر کوئی بجھنے سے بچا ہے

    عشرت کدے آباد تھے جس قوم کے ہرسو
    اس قوم کا ایک ایک گھر اب بزمِ عزا ہے

    چاؤش تھے للکارتے جن رہگزروں میں
    دن رات بلند ان میں فقیروں کی صدا ہے

    وہ قوم کی افاق میں جو سر بفلک تھی
    وہ یاد میں اسلاف کے اب روبقضا ہے

    جو قوم کہ مالک تھی علوم اور حکم کی
    اب علم کا واں نام نہ حکمت کا پتا ہے

    کھوج ان کے کمالات کا لگتا ہے اب اتنا
    گم دشت میں اک قافلہ بے طبل و ذرا ہے

    بگڑی ہے کچھ ایسی کہ بنائے نہیں بنتی
    ہے اس سے یہ ظاہر کہ یہی حکمِ قضا ہے

    تھی آس تو تھا خوف بھی ہمراہ رجا کے
    اب خوف ہے مدت سے دلوں میں نہ رجا ہے

    جو کچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتوں کے ہیں کرتوت
    شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گلا ہے

    دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
    سچ ہے کہ برے کام کا انجام برا ہے

    کی زیب بدن سب نے ہی پوشاک کتاں کی
    اور برف میں ڈوبی ہوئی کشور کی ہوا ہے

    درکار ہیں یاں معرکے میں جوشن و خفتاں
    اور دوش پہ یاروں کے وہی کہنہ ردا ہے

    دریائے پر آشوب ہے اک راہ میں حائل
    اور بیٹھ کے گھوڑ ناؤ پہ یاں قصد شنا ہے

    ملتی نہیں اک بوند بھی پانی کی جہاں مفت
    واں قافلہ سب گھر سے تہی دست چلا ہے

    یاں نکلے ہیں سودے کو ورم لے کے پرانے
    اور سکہ رواں شہر میں مدت سے نیا ہے

    فریاد اے کشتی امت کے نگہباں
    بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے

    اے چشمئہ رحمت بابی انت و امی
    دنیا پہ ترا لطف سدا عام رہا ہے

    جس قوم نے گھر اور وطن تجھ سے چھڑایا
    جب تونے کیا نیک سلوک ان سے کیا ہے

    صدمہ درِ دنداں کو ترے جس سے کہ پہنچا
    کی ان کیلئے تونے بھلائی کی دعا ہے

    کی تونے خطا عفو ہے ان کینہ کشوں کی
    کھانے میں جنہوں نے کہ تجھے زہر دیا ہے

    سو بار ترا دیکھ کے عفو اور ترحم
    ہر باغی و سرکش کا سر آخر کو جھکا ہے

    جو بے ادبی کرتے تھے اشعار میں تیری
    منقول انہی سے تری پھر مدح و ثنا ہے

    برتاؤ ترے جب کہ یہ اعدا سے ہیں اپنے
    اعدا سے غلاموں کو کچھ امید سوا ہے

    کر حق سے عدا امتِ مرحوم کے حق میں
    خطروں میں بہت جس کا جہاز آکے گھرا ہے

    امت میں تری نیک بھی ہیں لیکن
    دلدادہ ترا ایک سے سیک ان میں سوا ہے

    ایماں جسے کہتے ہیں عقیدہ میں ہمارے
    وہ تیری محبت تری عترت کی ولا ہے

    ہر چپقلش دہر مخالف میں ترا نام
    ہتھیار جوانوں کا ہے پیروں کا عصا ہے

    جو خاک ترے درپہ ہے جاروب سے اڑتی
    وہ خاک ہمارے لئے داروئے شفا ہے

    جو شہر ہوا تیری ولادت سے مشرف
    اب تک وہی قبلہ تری امت کا رہا ہے

    جس ملک نے پائی تری ہجرت سے سعادت
    کعبے سے کشش اس کی ہر اک دل میں سوا ہے

    کل دیکھئے پیش آئے غلاموں کو ترے کیا
    اب تک تو ترے نام پہ اک ایک فدا ہے

    ہم نیک ہیں یا بد ہیں پھر آخر ہیں تمہارے
    نسبت بہت اچھی ہے اگر حال برا ہے

    گر بد ہیں تو حق اپنا ہے کچھ تجھ پہ زیادہ
    اخبار میں الطالح لی ہم نے سنا ہے

    تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں کوئی
    ہاں ایک دعا تیری کہ مقبولِ خدا ہے

    خود جاہ کے طالب ہیں نہ عزت کے ہیں خواں
    پر فکر ترے دین کی عزت کی سدا ہے

    گردین کو جوکھوں نہیں ذلت سے ہماری
    اب دیکھ لیں یہ بھی کہ جو ذلت میں مزا ہے

    ہاں حالیء گستاغ نہ بڑھ حدِ ادب سے
    باتوں سے ٹپکتا تری اب صاف گلا ہے

    ہے یہ بھی خبر تجھ کو کہ ہے کون مخاطب
    یاں جنبشِ لب خارج از آہنگ خطا ہے

    اے خاصئہ خاصان رسل وقت دعا ہے
    امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے
     
  16. خبردار
    آف لائن

    خبردار ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2011
    پیغامات:
    84
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    :saw::dilphool:
    سب کو مبارک باد
     
  17. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    ولادت مصطفیٰ کریم [​IMG] کا مبارک مہینہ یعنی ربیع الاول شریف اپنی رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں سمیت شروع ہوچکا ہے۔
    اس مقدس مہینہ کے آغاز پر سب اہل ایمان کو
    [​IMG] [​IMG] دل کی گہرائیوں سے مبارکباد [​IMG] [​IMG]

    اللہ تعالی ہمیں اس مہینہ میں اپنی نعمت عظمی یعنی ذات سیدنا محمد مصطفی [​IMG] عطا فرمائے جانے پر ہدیہ شکر بجالانے اور میلاد مصطفی [​IMG] کی خوشیاں منا کر غلامیء مصطفی [​IMG] کی نعمت نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین

    اللہم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    دنیا کی ہر فضا میں ہے اجالا رسول کا

    یہ ساری کائنات ہے صدقہ رسول کا
    خوشبوئے گلاب ہے پسینہ رسول کا
    آپ سب کو ہو مبارک مہینہ رسول کا
     
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    حفیظ جالندھری مرحوم نے کیا خوب کہا:

    وہ دن آیا کہ پورے ہوگئے تورات کے وعدے
    خدا نے آج ایفا کردیے ہر بات کے وعدے
    ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا
    دعاؤں کی قبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
    جہاں میں‌جشن صبح عید کا سامان ہوتا تھا
    ادھر شیطان اپنی ناکامی پہ روتا تھا
    سر فاران پہ لہرانے لگا جب نور کا جھنڈا
    ہوا اک آہ بھر کر فارس کا آتش کدہ ٹھنڈا
    ندا آئی، دریچے کھول دو ایوان قدرت کے
    نظارے خود کرے گی آج قدرت شان قدرت کے
    صدا ہاتف نے دی اے ساکنان خطہ ہستی
    ہوئی جاتی ہے پھر آباد یہ اجڑی ہوئی بستی
    ضعیفوں، بےکسوں، آفت نصیبوں کو مبارک ہو
    یتیموں کو، غلاموں کو، غریبوں کو مبارک ہو
    مبارک ہو کہ ختم المرسلین تشریف لے آئے
    جناب رحمت العالمین تشریف لے آئے
    بصد انداز یکتائی بغایت شان زیبائی
    امین بن کر امانت آمنہ کی گود میں‌آئی
    سلام اے آمنہ کے لال، اے محبوب سبحانی
    سلام اے فخر موجودات، فخر نوع انسانی
    سلام اے ظل رحمانی، سلام اے نور یزدانی
    ترا نقش قدم ہے زندگی کی لوح پیشانی
    سلام اے سروحدت، اے سراج بزم ایمانی
    زہے یہ عزت افزائی، زہے تشریف ارزانی!
    فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات، شافع محشر
     
  19. حسن علی
    آف لائن

    حسن علی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 ستمبر 2010
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    :mashallah:
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو
     
  20. محمد مسعود احمد
    آف لائن

    محمد مسعود احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏2 فروری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    اھلا وسھلا مرحبا اھلا وسھلا مرحبا
    یاسیدی یامصطفیٰ صلی اللہ علیک واٰلک و اصحابک وسلم
     
  21. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    جشن عید میلاد النبی مبارک ہونزول رحمت کا ماہ مقدس مبارک ہو
    اس ماہ مقدس میں پیدا حضور ہوےحصول برکت کا ماہ مقدس مبارک ہو
    اس ماہ تھے چراغ نور و خوشبو کے جلےبطول کائنات کا ماہ مقدس مبارک ہو
    اس ماہ تھے بہار رحمت کے اٌنے سے پہول کھلےاصول طریقت دکھانے والے کا ماہ مقدس مبارک ہو
    اس ماہ کفار کے برے دل جلےبشمول قران و اٌحادیث کی رحمت کے، یہ ماہ مقدس... مبارک ہو
    واللہ کرتی ہے دعا سعدیہ سب کے لیےقبول کروانے والے کا ماہ مقدس مبارک ہو
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    [​IMG]
     
  23. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    ..............Thanks..............
     
  24. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

    سرکار کی آمد :flor: مرحبا
    منٹھار کی آمد:flor: مرحبا
    دلدار کی آمد :flor: مرحبا
    آقا کی آمد :flor: مرحبا
    مدنی کی آمد :flor:مرحبا
    سوہنے کی آمد :flor: مرحبا
    پیارے کی آمد :flor: مرحبا
    صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں