1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید الاضحی کی آمد، سپر ہائی وے پر 700 ایکڑ پر مشتمل مویشی منڈی قائم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏19 ستمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    عید الاضحی (2013)ـ کی آمد، کراچی سپر ہائی وے پر 700 ایکڑ پر مشتمل مویشی منڈی قائم۔۔۔

    کراچی، عید الاضحی کے قریب آتے ہی کراچی مویشی منڈی ہزاروں قربانی کے جانوروں کو پہنچادیا گیا ہے
    ۔ جبکہ جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے شہر سے خریداروں کی بڑی تعداد نے منڈی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ 500 سے زائد عملہ فرائض کی سر انجام دہی کے لئے چوکس ہے۔
    [​IMG]
    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی منڈی سپر ہائی وے کے قریب 700 ایکڑ پر قائم کردی گئی ہے۔ اندرون سندھ و پنجاب سمیت دیگر علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی بڑی تعداد میں بیوپاری اپنے مویشیوں کو لے کر منڈی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
    [​IMG]
    ذرائع کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد قربانی کے جانور جن میں مختلف بیل، گائے اور چھوٹے جانور شامل ہیں، منڈی میںشہریوں کے لئے پہنچادیئے گئے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے اس عارضی شہر کے انتظامی معاملات سنبھانے کے لئے 500 سے زائد اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ منڈی میں مختلف مقامات کو مختص کیا گیا ہے۔ اب تک وی آئی پی بلاک میں جانوروں کی آمد نہیں ہوئی ہے۔
    [​IMG]

    انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برسوں کی بانسبت شہرویوں کو بہتر ماحول میں خریداری کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ عارضی شہر میں اے ٹی ایم مشین، مسجد، قیام و طعام کے لئے ہوٹلز، قنانیں، ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ سیکورٹی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    جانوروں میں کانگو وائرس سے متعلق ایک سوال پر بتایا گیا کہ ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں کی ٹیم مویشی منڈی میں 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دے گی جبکہ کوئی بھی خریدار اپنا قربانی کا جانور کسی بھی وقت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم سے چیک کراسکتا ہے، انھوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جبکہ مویشی منڈی کی مانیٹرنگ کے لیے 32 کلوز سرکٹ نصب کیے گئے ہیں اور ایک مانیٹرنگ سیل بھی بنایا گیا جہاں سے 24 گھنٹے نگرانی کا عمل جاری رہے گا اور کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاع مویشی منڈی میں موجود سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو دی جائے گی۔
    انتظامیہ نے بتایا کہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو رقم جمع کرانے کے لیے ایک نجی بینک کا کاؤنٹر قائم کیا ہے جبکہ اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی گئی ہے جہاں سے خریدار باآسانی رقم نکلوا سکیں گے ، انھوں نے بتایا کہ مویشی میڈی میں ایک شکایتی سیل بھی بنایا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا اور بیوپاری یا کسی بھی خریداری کی جانب سے کی جانب والی جائز شکایت پر فوری ایکشن بھی لیا جائے گا۔
    [​IMG]
    انھوں نے بتایا کہ مویشی منڈی کی حدود سے نکل کر سپر ہائی سے سہراب گوٹھ تک پولیس کا گشت اور پکٹ لگائی جائیں گی جبکہ مویشی منڈی سے نکل کر نیو کراچی جانے کے لیے استعمال کیے جانے والے راستے کی تمام جھاڑیوں کو بھی صاف کر دیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کو دن میں 2 بار مفت پانی فراہم کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں آنے والوں کی سہولت کیلیے بیت الخلا بھی بنائے گئے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ رواں سال مویشی منڈی میں موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کار کی 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏19 ستمبر 2013
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں