1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورت کی تخلیق پر ایک عمدہ نظم

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٌٌٌٌٌٌٌٌعورت کی تخلیق پر ایک نظمٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴ

    دل میں صانعِ ازل کے ایک دن آیا خیال
    اھلِ دنیا کو دکھاۓ اپنی حکمت کے کمال

    آب و گِل کو دلبری کا اک نیا انداز دے
    پیکرِ بے بال و پر کو طاقتِ پرواز دے

    یہ خیال آتے ھی، قدرت ھو گئ مصروف کار
    چاند سے سیمیں شعاعیں ، چند لے لیں مستعار

    أخذ کی قدرے حرارت ، مہر پُر تنویر سے
    کج روی تھوڑی سی مانگی، آسمان ِپیر سے

    لطف زھرہ سے لیا، مریخ سے قہر و غضب
    مشتری سے نور، ظلمت زحل سے کی طلب

    رنگ و بوُ پھولوں سے مانگا، شاخ سے انگڑائیاں
    برگِ گُل سے تازگی، شمشاد سے رعنائیاں

    آنکھ نرگس سے طلب کی سوسن سے زبان
    لاجونتی سے ھوا ، بادِ صبا سے شوخیاں

    ناز نافرماں سے،، کلیّوں سے تبسم کی ادا
    پیچ و خم سنبل سے مانگا،داغ لالہ سے لیا

    آبرو ،گوھر سے مانگی ، موج سے مانگی شکن
    جذب مقناطیس سے، مرجان سے مانگا بانکپن

    اخذ فرمایا تلّون ، چرخ ِ نیلی فام سے
    بادہ گلگوں سے مستی، اور گردش جام سے

    برف سے مانگی برودت ، خامشی تصویر سے
    سنگ و آھن سے درشتی، دل خراشی تیر سے

    زھر ناگن سے لیا، روباہ سے مکاریاں
    شمع سے سوز نہاں ، بلبل سے اندازِ فغاں

    لذتیں فردوس سے ، حوروں سے حسنِ دلنواز
    اخذ کی غلماں سے اطاعت، اور فرشتوں سے نیاز

    جب فراھم ھو چکے اجزا یہ سارے ایک ساتھ
    ان کی آمیزش سے اُٹھا صانع قدرت کا ھاتھ

    اس مرکب سے بنائ ، ایک تمثالِ حسیں
    ماہ سیما، دلربا، شیریں ادا، ناز آفریں

    دیکھ کر یہ پیاری صورت، صانع ھنس پڑا
    اور اس کافر ادا کا نام عورت رکھ دیا
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت اچھی نظم ہے۔
    چلیں اسی بہانے آپ پر ہماری عظمت و اہمیت تو واضح ہوئی
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    یہ میں ‌نے کہیں اور بھی پڑھی ہے۔۔ خیر۔۔ بہت خوب۔۔
     
  4. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
  5. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آخری شعر میں جو کافر لفظ آیا ہے ؛ اس کی وضاحت کریں گے؟
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم مجیب منصور بھائی ۔
    دنیائے ادب میں کافر ادا سے مراد کسی کے حسن وجمال یا اداؤں کی تعریف میں مبالغہ آرائی کرنا ہے۔ یعنی کوئی اگر اتنا حسین و جمیل ہو کہ بڑے سے بڑے ایمان والا بھی اسے کے حسن وجمال کے سحر میں گرفتار ہوکر اپنا ایمان بھول بیٹھے تو ایسے حسن و جمال یا نازوانداز کو کافر جمال یا کافر ادا کہہ دیتے ہیں۔ لیکن یہ صرف استعارہ ہے۔ اس سے حقیقت مراد نہیں لی جاتی اور نہ ہی لی جانی چاہیئے۔
     
  7. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ ۔۔ بہت خوب :101: :dilphool:
     
  8. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عورت کی تخلیق پر ایک عمدہ نظم

    عورت
    وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
    اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
    شرف میں بڑھ کے ثریا سے مشت خاک اس کی
    کہ ہر شرف ہے اسی درج کا در مکنوں
    مکالمات فلاطوں نہ لکھ سکی، لیکن
    اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرار افلاطوں

    علامہ اقبال
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عورت کی تخلیق پر ایک عمدہ نظم

    بہت خوب ارشین ۔ بہت اعلٰی
    عورت کی تخلیق پر ایک نظم میں بھی عنقریب شیر کروں گا۔ وہ بھی پڑھیے گا۔
     
  10. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عورت کی تخلیق پر ایک عمدہ نظم

    بھت اچھی نظم ھے نعیم بھائ۔ بس آپ مردوں کی تخلیق پر بھی اک نظم لکھ ڈالیں۔
    ویسے سچ ھے :
    وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں