1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورت کی تخلیق پر ایک عمدہ نظم

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏27 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٴٴ عورت کی تخلیق پر ایک نظمٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴٴ

    دل میں صانعِ ازل کے ایک دن آیا خیال
    اھلِ دنیا کو دکھاۓ اپنی حکمت کے کمال

    آب و گِل کو دلبری کا اک نیا انداز دے
    پیکرِ بے بال و پر کو طاقتِ پرواز دے

    یہ خیال آتے ھی، قدرت ھو گئ مصروف کار
    چاند سے سیمیں شعاعیں ، چند لے لیں مستعار

    أخذ کی قدرے حرارت ، مہر پُر تنویر سے
    کج روی تھوڑی سی مانگی، آسمان ِپیر سے

    لطف زھرہ سے لیا، مریخ سے قہر و غضب
    مشتری سے نور، ظلمت زحل سے کی طلب

    رنگ و بوُ پھولوں سے مانگا، شاخ سے انگڑائیاں
    برگِ گُل سے تازگی، شمشاد سے رعنائیاں

    آنکھ نرگس سے طلب کی سوسن سے زبان
    لاجونتی سے ھوا ، بادِ صبا سے شوخیاں

    ناز نافرماں سے،، کلیّوں سے تبسم کی ادا
    پیچ و خم سنبل سے مانگا،داغ لالہ سے لیا

    آبرو ،گوھر سے مانگی ، موج سے مانگی شکن
    جذب مقناطیس سے، مرجان سے مانگا بانکپن

    اخذ فرمایا تلّون ، چرخ ِ نیلی فام سے
    بادہ گلگوں سے مستی، اور گردش جام سے

    برف سے مانگی برودت ، خامشی تصویر سے
    سنگ و آھن سے درشتی، دل خراشی تیر سے

    زھر ناگن سے لیا، روباہ سے مکاریاں
    شمع سے سوز نہاں ، بلبل سے اندازِ فغاں

    لذتیں فردوس سے ، حوروں سے حسنِ دلنواز
    اخذ کی غلماں سے اطاعت، اور فرشتوں سے نیاز

    جب فراھم ھو چکے اجزا یہ سارے ایک ساتھ
    ان کی آمیزش سے اُٹھا صانع قدرت کا ھاتھ

    اس مرکب سے بنائ ، ایک تمثالِ حسیں
    ماہ سیما، دلربا، شیریں ادا، ناز آفریں

    دیکھ کر یہ پیاری صورت، صانع ھنس پڑا
    اور اس کافر ادا کا نام عورت رکھ دیا
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ نظم ۔ اور وہ بھی نعیم صاحب نے کی ارسال کردہ۔
    بہت شکریہ نعیم صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں