1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورتوں کے حقوق کی پاس داری

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عورتوں کے حقوق کی پاس داری

    قرآن کریم اور احادیث نبویہ ﷺ میں جگہ جگہ عورتوں کے حقوق کی پاس داری اور ان سے حسن سلوک کیتاکید فرمائی گئی ہے۔یوم عرفہ کے مشہور اور تاریخی خطبہ میں بھی آپ ﷺنے عورتوں کے حقوق کو فراموش نہیں کیا اور فرمایاکہ ( ترجمہ:) ’’ لوگوں عورتوں کے بارے میں خدا سے ڈرو، اس لئے کہ تم نے ان کو اللہ کے نام سے حاصل کیاہے‘‘ ۔اس کے علاوہ آپ ﷺ نے بے شمار مواقعوں پر مردوں کو عورتوں کے ساتھ ادائے حقوق ‘ حسن سلوک اور بہتر معاشرت کی ترغیب دی ہے۔ عورتوں کی تعلیم و تربیت کو اس قدر ضروری قرار دیا گیا ہے جس قدر مردوں کی تعلیم و تربیت۔نبی کریم ﷺ کے زمانے میں جس طرح دین و اخلاق کی تعلیم مرد حاصل کرتے تھے ا سی طرح عورتیں بھی کرتی تھیں۔ آپ ﷺ نے ان کیلئے اوقات معین فرما دیئے تھے۔ حضور پاک ﷺ نے ملازمائوں کو بھی تعلیم دینے کا حکم دیا ہے۔ ارشاد ہے کہ،’’ جس کے پاس کوئی لونڈی ہو اور وہ اسے خوب تعلیم دے اور عمدہ تہذیب و آداب سکھائے ، پھر اس کو آزاد کر کے (اس کے ساتھ ) شادی کر لے، اس کیلئے دگنا اجر ہے‘‘۔ (بخاری)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں