1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران فاروق قتل : لندن میں پاکستانی نژاد اہم شخصیت کے گھر پر چھاپہ‘ شواہد مل گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    عمران فاروق قتل : لندن میں پاکستانی نژاد اہم شخصیت کے گھر پر چھاپہ‘ شواہد مل گئے
    لندن (نوائے وقت نیوز+اے ایف پی+آئی این پی) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں لندن پولیس نے 2 گھروں میں چھاپے مارے۔ چھاپے میٹرو پولیٹن پولیس نے مارے اور پانچ گھنٹے تک دونوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق شمال مغربی لندن کے رہائشی علاقوں میں ایک پاکستانی نژاد اہم شخصیت کی رہائشگاہ سمیت دو گھروں کی تلاشی لی گئی مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ عمران فاروق کو 16 دسمبر 2010ءمیں قتل کیا گیا تھا۔ لندن میں تلاشی کا کام میٹرو پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کر رہی ہے۔ تلاشی پانچ گھنٹوں تک جاری رہی تاہم پولیس نے فوراً چھاپے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق وہ قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ اس سے پہلے بھی نارتھ لندن میں اہم شخصیت کی رہائش گاہ کی تلاشی لے چکی ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں کیس کے حوالے سے اہم شواہد ملے ہیں۔ اے ایف پی اور آئی این پی کے مطابق تلاشی کے دوران کچھ دستاویزات قبضے میں لے کر تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے چند ہفتے قبل ایم کیو ایم کے ایک دفتر پر بھی چھاپہ مارکر کچھ دستاویزات قبضے میں لی گئی تھیں۔ انسداد دہشت گردی کمانڈ یونٹ نے 8افراد کو شامل تفتیش کررکھا ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق اپنی آزاد سیاسی جماعت بھی بنانا چاہتے تھے ۔ پولیس اس حوالے سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس نے کیس کی تفتیش کے لئے دو ملزمان کے خاکے بھی شائع کئے اور اطلاع دینے پر انعامات کا اعلان بھی کیاگیا۔ میٹروپولٹین پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں چاہے جتنا بھی وقت لگے تحقیقات مکمل کرکے مجرموں کو سخت سزا دیں گ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں