1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے لیگی دور کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے غیرقانونی اثاثوں کی مجموعی مالیت کے 50 فیصد ٹیکس وجرمانے کے بجائے ن لیگ کے دورحکومت میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔
    ایف بی آر نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو تفصیلی رپورٹ جمع کرادی، ایف بی آر کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا علیمہ خان نے چھپائے جانیوالے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات پر 25فیصد ٹیکس اور25 فیصد جرمانہ ادا نہیں کیا۔
    ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان نے سابق حکومت کی جانب سے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے کیلیے متعارف کردہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے غیرقانونی ملکی و غیرملکی اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں