1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران خان: آپکانقلاب کہاں گیا؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سید انور محمود, ‏16 مئی 2014۔

  1. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ: 15 مئی، 2014
    عمران خان: آپکانقلاب کہاں گیا؟
    تحریر: سید انور محمود
    گیارہ مئی 2014ء کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بڑئے پیمانے پرجبکہ ملک کے باقی شہروں میں چھوٹے پیمانے پر گذشتہ سال گیارہ مئی 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عوامی تحریک، پاکستا ن تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور مجلس وحدت المسلمین نے الگ الگ احتجاج کیے اور دھرنے دیئے۔ عام طور پر لوگوں کو عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسوں سے دلچسپی تھی۔ پہلے سننے میں یہ آرہا تھا کہ عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری دونوں مشترکہ جلسہ کرینگے، جس میں جماعت اسلامی بھی شامل ہوگی۔ مگر گیارہ مئی کو عوامی تحریک، پاکستا ن تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نےعلیدہ علیدہ جلسے کیئے۔ ایسا کیوں ہوا اسکی وجوہات جو سمجھ میں آیں وہ یہ تھیں کہ علامہ طاہرالقادری تو اس پورئے نظام کو ہی تسلیم نہیں کرتے جبکہ عمران خان اس نظام کو تسلیم کرتے ہیں اور صرف انتخابی دھاندلی تک محدود تھے لہذا احتجاج میں دونوں کے راستے الگ الگ تھے۔ عمران خان کی اتحادی جماعت اسلامی جو صوبہ کےپی کے میں اُنکے ساتھ حکومت میں شامل ہے دور دور تک ڈی چوک میں موجود نہیں تھی، پہلی بات تو یہ کہ جماعت اسلامی اور علامہ طاہر القادری سیاسی طورپر ایک دوسرئے سے بہت دور ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے نئے امیر اور صوبہ کےپی کے کے وزیر خزانہ سراج الحق نے ایک ٹی وی پروگرام میں واضع طور پرکہہ دیا تھا کہ اُن کوعمران خان کا علامہ طاہر القادری کے ساتھ اتحاد عجیب سا لگ رہا ہے، مطلب وہ اس کے حامی نہیں ہیں۔ جنگ گروپ اور جیو نیوز کی اچانک مخالفت اور فوج کی حمایت والے عمران خان کے یوٹرن نےبھی جماعت اسلامی کو تحریک انصاف کے احتجاج سے دور کردیا۔

    عمران خان کی سیاسی عمر ابھی کچھ عرصئے پہلے ہی اٹھارہ سال ہوئی ہے ، اس عرصے میں پہلی بار 2002ء کے انتخابات میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی ایک اور ایک صوبہ کےپی کے کی سیٹ حاصل ہوئیں تھیں، 2008ء کے الیکشن کا انکی جماعت نے بایئکاٹ کیا۔ 2011ء ۔2012ء میں عمران خان کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا جس کا بنیادی سبب نوجوان اور خاصکر پڑھے لکھے نوجوان تھے، ان نوجوانوں نے عمران خان کو سوشل میڈیا پر کافی سپورٹ کیا، یہ حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ پاکستان کی باقی سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر اس قدر انحصار نہیں کرتی جتنا کہ پی ٹی آئی کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے باعث 2013ء کے انتخابات کے وقت عمران خان یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ بغیر کسی اور جماعت کو ملائے اقتدارحاصل کرلینگے۔ 2013ء کے انتخابات کے موقعہ پر طالبان کی کھلی دھمکی کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی انتخابی مہم ٹھیک طرح نہیں چلاسکیں جبکہ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورجمعیت علمائے اسلام کو طالبان کی طرف سے کھلی چھٹی تھی۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں 26 سیٹیں ملیں مگر خیبر پختون خوا میں کامیابی کے باوجود اتنی اکثریت نہیں ملی کہ تن تنہاہ حکومت بنالیتے لہذا جماعت اسلامی اور دو چھوٹی پارٹیوں کو ملاکر کےپی کے میں تحریک انصاف کی حکومت بنائی، اگرچہ اقتدار کے متوالے مولانا فضل الرحمان نے بہت زور لگایا کہ نوازشریف اُن کے ساتھ ملکر حکومت بنالیں مگر وہ شاید مولانا کو سمجھ گئے ہیں اسلیے عمران خان کو چانس ملا۔

    گیارہ مئی 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی پاکستان کی تقریبا ہر جماعت نے شکایت کی مگر سب سے زیادہ شکایت عمران خان کو ہوئی اور اسی وجہ سے عمران خان موجودہ حکومت کے حاصل شدہ مینڈیٹ کو جعلی قرار دیتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کو تسلیم کرلیا لیکن دھاندلی قبول نہیں کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے صرف چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور گیارہ مئی 2014ء کا احتجاج جو ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا وہ اُسی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف تھا۔ چلیں مان لیتے ہیں کہ کپتان کے ساتھ یہ زیادتی ہورہی ہے کہ سال گذر جانے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ مگر جہاں عمران خان کو حکومت ملی کیا وہاں کچھ ہوا، خود اُنکی جماعت کی ایک سال کی کارکردگی کیسی رہی۔اُنکے مقرر کردہ وزیر اعلی نے جو بلند دعوئے کیے تھے کہ نوے دن میں سرکاری مشنری کرپشن سے پاک ہوگی، پٹواری کلچر کا خاتمہ، تعلیمی اصلاحات ، ایک جیسا تعلیمی نظام ، بیروزگاری کا خاتمہ اور لوکل باڈی الیکشن کا انعقاد۔ کیا یہ سب کچھ ہوگیا؟ جی نہیں ایک سال میں کچھ نہیں ہوا۔ عمران خان تو ویسے بھی مردم ناشناس ہیں جسکا اعتراف وہ خود الیکشن میں دیے جانے والے پارٹی ٹکٹ پر کرچکے ہیں، اسلیے جو بھی انکی پارٹی میں آیا اُسکو تحریک انصاف میں شمولیت مل گی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال 22 اگست کے ضمنی انتخابات میں پشاور اور میانوالی کی سیٹ سے محروم ہوگے۔ کپتان صاحب اپنے صوبے میں ناکام ہورہے ہیں، انکے اتحادی اُنکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں، صرف جماعت اسلامی رہ گی ہے مگر اُس نے بھی گیارہ مئی کے جلسے میں عمران خان کا ساتھ نہیں دیا۔

    گیارہ مئی 2013ء کے انتخابات کے بعدعمران خان اپنی جماعت کے کم طالبان کے ترجمان زیادہ نظر آتے ہیں اور طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو صرف گیارہ ماہ میں بڑئے بڑئے دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس عرصے میں اُن کے تین منتخب نمائندے بھی دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں، مگر افسوس وہ مذاکرات کا راگ الاپتے رہے، عمران خان تسلسل کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ نو سال میں کچھ نہیں ہوا اور پچاس ہزار افراد مارئے گے اسلیے مذاکرات ہی وہ راستہ ہے جس سے امن آسکتا ہے۔ جس دہشتگردی میں پچاس ہزار افراد مارئے گے ہیں عمران خان نےکبھی بھی اُسے اپنی جنگ نہیں کہا۔ طالبان مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن بقول طالبان وہ پاکستان کے آئین کے تحت مذاکرت نہیں کریں گے کیونکہ پاکستانی آئین جمہوری آئین ہے اور سیکولر اقوام کا ایجنڈہ ہے۔ طالبان کھل کر پاکستانی افواج کے خلاف بولتے ہیں مگر عمران خان نے کبھی بھی اس عرصے میں پاک فوج کی حمایت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، یہاں تک کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن نے دہشت گرد حکیم محسود کو شہید قرار دیا اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کو ماننے سے انکار کردیا اس وقت بھی عمران خان خاموش رہے۔ اب چونکہ اُنکی حکومت کا عنقریب ایک سال مکمل ہونے والا ہے اور ابھی تک کےپی کے کے عوام کے حالات میں بہتری نہیں آئی لہذا جیو نیوزجو اپنی آئی ایس آئی کے ساتھ کی گی اپنی بدترین غلطی کو بھگت رہا ہے اسکا فاہدہ عمران خان نے اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور جیو نیوز کو انتخابی دھاندلی میں ملوث کردیا، مگر شاید وہ یہ بات بھول گے اپنی ناکامیوں کا ملبہ میڈیا پر ڈالنے سے وہ لوگوں کے سوالات سے نہیں بچ سکیں گے جو اُن سے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ "آپکا انقلاب کہاں گیا؟" جس کے زریعے آپ لوگوں کی تقدیر بدلنے چلے تھے۔

    گیارہ مئی کو ڈی چوک کے اجتماع میں جہاں عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید موجود تھے وہاں ہی مسلم لیگ (ق) کی نمایندگی ایک وفد کی شکل میں موجود تھی۔ پنجاب اور مرکز کی حکومتیں جو سارا دن اس بات کی کوشش کرتی رہیں کہ کسطرح لوگوں کو ڈی چوک جانے سے سے روکا جائے، اس کےلیے سرکاری وسائل کا بےدردی سے استمال ہوا۔ دوسری طرف ہر پانچ منٹ کے بعد ایک وزیر ٹی وی پرآکر اس جلسے کے اور عمران خان کے خلاف کچھ نہ کچھ کہتا رہتا، اور آخرکار رات کو جلسے کے بعد حکومت کی طرف سے کہہ دیا گیا کہ شو فلاپ ہوگیا۔ شو تو فلاپ نہیں ہوا البتہ حکومت اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگی کہ عمران خان اس احتجاج کو کہیں عوامی مسائل کی جانب نہ لے جایں اور عمران خان نے بھی حکومت سے جومطالبے کیے اُن میں سے ایک بھی مطالبہ عوامی مسائل پر نہیں تھا اور یہ ہی حکومت کی کامیابی ہے۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں سب سے زیادہ حکومت کی مہربانی شامل ہے، اگر حکومت اس جلسہ کے خلاف بولنے پر اپنے وزیروں کا استمال کم کرتی تو شاید اتنے لوگ نہ جمع ہوتے۔ آخر میں ایک سوال عمران خان سے کہ ڈی چوک کا دھرنا جلسہ میں کیوں تبدیل ہوا؟ چلیے جلسہ ہوگیا سب نے اپنا اپنا کردار بھی ادا کردیا، یہ جلسہ چونکہ پی ٹی آئی کا تھا لہذا اس کا سیاسی فاہدہ یا نقصان جو بھی ہوگا پی ٹی آئی کو ہی ہوگا۔
     
    پاکیزہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان 2008 تک موجودہ نظام کا باغی اور انقلاب پسند ذہینیت کا حامل تھا ۔ لیکن جونہی اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔ موجودہ کرپٹ نظام کے مہروں نے عمران خان صاحب کے گرد اپنا گھیرا ڈالا ۔ انہیں وزارتِ عظمی کے خواب دکھلائے اور ذہنی طور پر ان کے اندر سے کرپٹ نظام کے خلاف " جوالہء بغاوت " کو ٹھنڈا کرکے رفتہ رفتہ اسی کرپٹ نظام کے حصہ بننے پر مجبور کر دیا۔
    اب عمران خان رفتہ رفتہ اسی نظام کا نہ صرف حصہ بنتے جارہے ہیں بلکہ انکے نعروں میں عامیانہ سیاست کی واضح جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
    ایک اور قباحت یہ ہے کہ عمران خان ایک بہترین پلئیر اور فائیٹر تو ضرور تھے لیکن وہ بہترین قانون دان، مدبر یا سٹیٹسمین کبھی بھی نہیں رہے۔
    چنانچہ اپنے فائیٹنگ سپرٹ کی بدولت الیکشن 2013 تک تو اپنے خوب جوہر دکھائے لیکن جب بطور قانون دان یا سیاسی منتظم عملی کارکردگی دکھانے کا موقع (پارلیمنٹ اور پختون خواہ میں ) ملا تو انکا گراف دن بدن متاثر ہوتا چلا گیا۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن سے پہلے بےشمار سیاستدانوں، صحافیوں کے ٹھٹھہ کے باوجو جو جو پیشین گوئیاں کرچکے تھے۔ الیکشن 2013 کے بعد حرف بحرف درست ثابت ہوئیں۔ نظام کی جو جو خامیاں،مقدس چہروں کے نقابوں کے پیچھے چھپے گھناؤنے اور مکروہ کرپٹ چہرے اور ملکی مستقبل کے حوالے سے سب کچھ چڑھے سورج کی طرح یوں واضح ہوا کہ اپنے پرائے ، مخالف و موافق ہر کوئی پکار اٹھا
    " ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے "
    اسی ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمران خان کے پختون خواہ حکومت سنبھالنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ کرپٹ نظام نمک کی ایسی کان ہے کہ اسکے اندرسونا بھی رکھ دیا جائے تو کچھ عرصہ بعد وہ اپنی اصلیت کھو دے گا۔
    چنانچہ عمران خان صاحب کے بارے میں یہی کچھ ہوتا نظر آرہا ہے۔ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا " پرامن انقلاب کے ذریعے نظام بدلنے " کا نعرہ عوام الناس میں تیزی سے پذیرائی حاصل کرتا دکھائی دیتا ہے۔
    لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کرپٹ نظام کے محافظ اور اس سے فائدہ اٹھانے والے چند سو خاندانوں کے 20-22 ہزار افراد کا ٹولہ جو اشرافیہ یا سٹیٹس کو کے نام سے پہچانا جاتا ہے جس کے کارندے میڈیا میں بھی ہیں، عدلیہ میں ، فوج میں ، بیروکریسی میں، مولویوں میں اور سیاستدانوں میں ہیں وہ سب اب مل کر پھر سے ایسی چالیں چلنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے ذریعے موجودہ نظام کو ہی دوبارہ " عوام کی امنگوں کے مطابق " بنا کر پھر سے الیکشن کا ڈرامہ رچا کر عوام کو بےوقوف بنایا جائے اور عوام کو حقیقی تبدیلی کی راہ سے دور رکھ کر اسی کرپٹ نظام کو عوام پر مسلط رکھا جائے۔
     
    پاکیزہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں