1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عظیم فٹبالر میراڈونا کا عہد ختم، 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عظیم فٹبالر میراڈونا کا عہد ختم، 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

    بیونس آئرس: فٹبال کے عہد ساز کھلاڑی آنجہانی میراڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ رواں ماہ ہی ان کے دماغ کی سرجری ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کا شمار دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
    فٹبال کی دنیا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے ایسی کامیابیاں سمیٹیں اور وہ شہرت پائی جو بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہے۔ کروڑوں افراد ان کے کھیل کے دیوانے تھے۔
    ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے دنیا کے عظیم فٹبالر کے دنیا سے چلے جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘’ تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے’’۔ ڈیاگو میراڈونا اپنے فٹبال کیریئر میں قومی ٹیم ارجنٹائن کے علاوہ بارسلونا اور نپولی کلب کی جانب سے بھی کھیلے اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
    ڈیاگو میراڈونا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 4 ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی اور 91 میچوں میں 34 گول کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اپنی کارکاردگی سے 1990ء میں اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھی پہنچایا تھا تاہم ارجنٹائن کو مغربی جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد 1994ء میں بھی وہ اپنی ٹیم کا حصہ تھے تاہم ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ ادویات کا الزام ثابت ہونے پر انھیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 1997ء میں انہوں نے فٹبال کو خیر باد کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
    ریٹائرمنٹ کے بعد میراڈونا مختلف معاشی اور نفسیاتی مسائل کا شکار رہے۔ انھیں نشے کی لت لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی صحت روز بروز گرنا شروع ہو گئی تھی جبکہ ورزش سے دوری نے ان کا جسم بھی فربہ کر دیا تھا۔
    1986ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں میراڈونا کی جانب سے کئے گئے ایک گول کو صدی کا سب سے بہترین گول قرار دیا گیا، انھیں اس اعزاز سے 2002ء میں نوازا گیا تھا۔ ڈیاگو میراڈونا ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی علاقے میں پیدا ہوئے۔
    آنجہانی فٹبالر کے والدین انتہائی غریب تھے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی سال انتہائی غربت اور کسمپرسی میں گزارے۔ لیکن اس بچے نے دنیا میں اپنا نام پیدا کرنا تھا۔ بچپن سے ہی اسے فٹبال کھیلنے کا شوق پیدا ہوا جو اسے آگے ہی بڑھاتا گیا۔ 30 اکتوبر 1960ء کو دنیا میں میراڈونا کے نام سے طلوع ہونے والا سورج آج 25 نومبر 2020ء کو دنیا سے ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا۔ اس دنیا میں فٹبال جب تک کھیلا جاتا رہے گا میراڈونا کا نام زندہ رہے گا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں