1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عظیم صحابی رسول حضرت حجر بن عدی رضی اللہ تعالی عنہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏7 مئی 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    حجر ابن عدی قبیلہ کندی سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ قبیلہ ایک یمنی قبیلہ ہے جس نے کوفہ کی جانب ہجرت کی۔ پینتیس سنہ ہجری میں حجر کندی حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے انصار میں شامل ہوئے۔ ہجر پچپن میں ہی اپنے بھائی ہانی بن عدی کے ہمراہ رسول خدا (ص) کی خدمت میں حاضر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوئے۔

    امام ِاہل ِسنت ابن عبدالبر نے صحابہ کے متعلق لکھی گئی کتاب الاستیعاب فی تمیز الاصحاب، ج 1 ص 97 میں حضرت حجر بن عدی (رض) کو بھی شامل کیا ہے اور ان کے متعلق لکھا ہے:

    كان حجر من فضلاء الصحابة
    حجر فاضل صحابہ میں سے ایک تھے

    آپ (حجر الخیر) نیکوکار حجر کے خطاب سے مشہور تھے۔ حضرت حجرؓ اپنے زمانے کے درویش صفت اور زاہد منش انسان تھے۔ آپؓ زہد و کثرت عبادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ یہاں تک کہ ان کے بارے میں روایت ہے کہ ہر شب و روز میں ایک ہزار رکعت نماز پڑھتے تھے۔ حضرت حجر بن عدی ؓ اپنی کم سنی کے باوجود پیغمبر اسلام کے بزرگ اور فاضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔ آپ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے خاص دوستوں میں سے تھے اور اسلامی فوج کے اعلیٰ آفیسر اور جرنیل تھے۔ جنگ صفین میں قبیلہ کندہ کے امیر تھے۔ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں آپ حضرت علی ؑ کے ہمرکاب تھے۔ حضرت حجر شجاع، زاہد و عابد صحابی اور صلحائے امت میں ایک اونچے مرتبے کے شخص تھے۔
    حضرت حجر ؓ ایسے انسان تھے جن کی دعا جلد قبول ہوتی تھی۔ ایک مرتبہ حضرت حجرؓ کو گرفتار کرکے شام لے جایا جارہا تھا۔ سفر کے دوران وضو کے لئے پانی نہیں ملا۔ حضرت حجر ؓ نے نگرانوں سے کہا کہ پینے کے پانی میں سے تھوڑا سا پانی دے دو تاکہ میں وضو کرکے نماز پڑھ لوں ۔ اور میں پھر کل آپ سے پانی کا مطالبہ نہیں کروں گا۔ ان کے نگرانوں نے کہا کہ سفر لمبا ہے اور ممکن ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے آپ ہلاک ہو جائیں اور پھر امیر شام آپ کے بدلے میں ہمیں قتل کردے گا۔ پھر حضرت حجر ؓ نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے۔ اس وقت آسمان پر بادل نمودار ہوئے اور ان بادلوں سے رس رس کے پانی آنا شروع ہوا۔ حضرت حجر ؓ نے اپنی ضرورت کے مطابق پانی حاصل کیا اور پھر وہ بادل غائب ہوگئے۔ جب ان کے ساتھ والوں نے یہ ماجرا دیکھا تو ان سے تقاضا کیا کہ ہماری نجات کے لئے پروردگار عالم سے دعا کیجئے۔ تو حضرت حجر ؓ نے ان الفاظ میں دعا کی:
    اللھم خرلنا۔ اے خدا ہمارے ساتھ وہی سلوک کر جس میں ہماری بہتری ہو۔
    حضرت حجر اہل بیت ؑ کے سچے عاشقوں میں سے تھے ۔ حضرت علی ؑ جب ابن ملجم لعین کے وار سے زخمی ہوگئے تو اس وقت حضرت حجرؓ نے امیر المومنین ؑ کی شان میں کچھ اشعار کہے اس وقت امیر المومنین ؑ نے حجر ؓ سے فرمایا کہ اے حجر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مجھ سے بیزاری اختیار کرو۔ تو اس وقت حجر نے کہا یا مولیٰ ؑ اگر میرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں اور آگ روشن کرکے اس میں ڈالا جائے تو پھر بھی میں آپؑ کی دوستی سے دست بردار نہیں ہوں گا۔ آخر کار وہ وقت بھی آگیا کہ حجر اور اس کے ساتھیوں سے مطالبہ کیا جانے لگا کہ علی ؑ کی دوستی سے ہاتھ اٹھاﺅ اور ان ؑ سے بیزاری کا اعلان کرو۔ لیکن حجر اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور علی ؑ سے دوستی کا حق ادا کردیا اور مرج عذرا کے مقام پر امیر شام کے کارندوں کے ہاتھوں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی اسلام کے نام پر اسلام کو تباہ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب فرمائیں اور انھیں نشان عبرت بنا دیں۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان اور شہباز حسین رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  5. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا میں سب سے معزز اہل بیت ہیں پھر صحابہ کرام ، تابعین، تبع تابعین اور اللہ تعالی سے ولی اور برگذیدہ بندے و بندیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جو لوگ بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے لئے بہت برا عذاب ہے۔۔۔۔۔
     
  7. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا ، ایک عام مومن کے متعلق حدیث پاک میں فرمایا،
    من اٰذی مسلما فقد اٰذانی و من اٰذانی فقد اٰذی اللہ
    یعنی جس نے مسلمان کو ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی، اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ کو ایذا دی

    یہ حکم عامۃ المسلمین کے متعلق ہے تو اس گروہ کا کیا عالم ہوگاجو بعد انبیاء و رسلِ ملائکہ سب سے افضل ہے، اور صحابہ تو وہ تھے کہ

    صحابہ وہ جنہیں ہر روز صبح عید حاصل تھی
    خدا :001:کا قرب حاصل تھا ، نبی:drood: کی دید حاصل تھی
    نرالا مرتبہ تھا شانِ قدرت سے نصیب ان کو
    محمد:drood: کی امامت میں نمازیں تھیں نصیب ان کو
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔۔۔۔۔۔
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔۔۔۔۔۔
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    شرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیب:drood:
    اُس بُرے مذہب پہ لعنت کیجئے
    بیٹھتے اُٹھتے حضورِ پاک :drood: سے
    التجا و استعانت کیجئے
    یارسول اللہ :drood: دہائی آپ کی
    گوشمالِ اہل بدعت کیجئے
    ملحدوں کا شک نِکل جائے حضور
    جانبِ مہ پھر اشارت کیجئے
    یا خدا تجھ تک ہے سب کا منتہی
    اولیا کو حکم نصرت کیجیے
     
    شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کفار کا نیا مکروہ چہرہ - القاعدہ اور طالبان، الشباب اور الاخوان المسلمین اور اسی طرح کی مذہبی تنظیموں کی سرپرستی کرنا اور انھیں اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کرنا۔۔۔کون ہے وہ بدقسمت جو مسلم ہوکر بھی مسلم کو تکلیف پہنچائے؟؟؟؟؟
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کفار کا نیا مکروہ چہرہ - مذہبی تنظیموں کی سرپرستی کرنا اور انھیں اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کرنا۔۔۔کون ہے وہ بدقسمت جو مسلم ہوکر بھی مسلم کو تکلیف پہنچائے؟؟؟؟؟
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں