محترمہ @عشوہ جی ہماری اردو میں خوش آمدید ۔ ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔ پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے 1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟ 2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟ 3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔) 4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟) 5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) 6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔) 7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔) 8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔) 9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟ یا اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔ 1۔پہلی وجہ تو یہ ہے کہ پرچہ حل کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ 2۔دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ ایک غیر ضروری کام ہے۔ 3۔تیسری وجہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
چونکہ دیئے گئے سوالنامے میں یہ کہیں درج نہیں ہے کہ دی گئی وجوہات کو پسند نہ آنے کی صورت میں رد بھی کیا جاسکتا ہے اس لیے میں انہی وجوہات پر قائم ہوں۔۔۔۔
@عشوہ جی ۔ رسمِ دنیا بھی تو یہی ہے نا کہ بزم میں خود کے بارے میں کچھ آگہی دینا ہوتی ہے اس لیے مہربانی کرکے کچھ اپنے بار ے میں بتائیے۔ ہم سب اس " دشوار مرحلے " سے گذر چکے ہیں۔
نعیم بھائی کچھ لوگ اسم بامسمی ہوتے ہیں۔ انھیں کسی تعارف کی حاجت نہیں ہوتی۔ ان کی شخصیت گلشن کی طرح معطر، کہکہشاں کی طرح پرنور اور آب نیساں کی طرح ایک موتی کو گوہر بنادیتی ہیں۔۔۔۔۔ اس لئے عشوہ صاحبہ کی وجہ نمبر 3 کو تسلیم کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ!
ہم آپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کچھ کام بلا ضرورت بھی کرنے پڑتے ہیں آپ نے چائے پی لی ہے اب پرچہ حل کرنا ضروری ہوگی اہے
ہائے کوئی اتنی زور ہمیں دے تو ہم تعارف تو ایک طرف خود پر پوری کتاب لکھ کر ان کے حوالے کریں اور ایک عشوہ جی ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔
ہم سے تو ایک جملہ نہ لکھا جائے خود پر۔۔۔۔۔آپ ضرور لکھیں ایک کتاب اوراس کی ایک کاپی ہمیں بھی عنایت کردیں تاکہ پتا چلے کہ اپنا تعارف کیسے کرایا جاتا ہے۔۔۔
1۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ پرچہ حل کرنے کی واقعی ضرورت ہے۔ تاآنکہ آپ یہ پرچہ پہلے حل کر چکی ہیں۔ 2۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ ایک غیر ضروری کام نہیں ہے۔غیرضروری صرف اسی صورت میں ہے جب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( دیکھیے وجہ نمبر ایک کا حصہ نمبر دو) 3۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ پہلی دو وجہیں اتنی مضبوط ہیں کہ تیسری وجہ کی ضرورت نہیں ۔