1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فاروق درویش, ‏9 جنوری 2012۔

  1. فاروق درویش
    آف لائن

    فاروق درویش ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جنوری 2012
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے
    پھر زمانے کے کہاں زیر ِ نگیں رہتا ہے

    آج خوابوں کے طلسمات میں کھوئی ہے حیات
    کل ہی مل جایے گی تعبیر یقیں رہتا ہے

    روشنی ڈھونڈنے نکلا تھا جو میخانوں میں
    قصر ِ ظلمت میں وہ اب تخت نشیں رہتا ہے

    منزل عشق کی راہوں کے مسافر ہم لوگ
    دشت لیلی میں ہی ہر قیس مکیں رہتا ہے

    بے حجابی ہے تری مہر ِ منور کی طرح
    چاند بدلی سے جو نکلے تو حسیں رہتا ہے

    جب سے اترا ہے وہ نظروں میں حسین ماہ ِجبیں
    دل کے پردوں میں کہیں پردہ نشیں رہتا ہے

    میں گدائے شہہ لولاک ، دو عالم ہیں مرے
    میری نظروں میں یہاں خلدِ بریں رہتا ہے

    رات درویش کی آنکھوں میں چمکتے ہیں نجوم
    دل میں اک چاند حسیں سجدہ نشیں رہتا ہے

    فاروق درویش
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

    میں گدائے شہہ لولاک ، دو عالم ہیں مرے
    میری نظروں میں یہاں خلدِ بریں رہتا ہے

    واہ درویش جی !
    بہت اعلیٰ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

    بہت خوب درویش صاحب۔ عمدہ تخیل ہے۔
     
  4. ایس فصیح ربانی
    آف لائن

    ایس فصیح ربانی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2010
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عشق جب بن کے خدا دل کے قریں رہتا ہے

    بہت خوب محترم بھائی فاروق درویش صاحب
    بہت اچھی ہے آپ کی یہ غزل۔
    بہت سی پیش ہے، قبول کیجیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں