1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عدو جس سے مرعوب ہے وہ عمر ہے ۔۔عمر علی شاہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    عدو جس سے مرعوب ہے وہ عمر ہے
    نبیﷺ کو جو محبوب ہے وہ عمر ہے

    کیا جس نے انصاف کا بول بالا
    عدالت بھی کیا خوب ہے وہ عمر ہے

    خدا نے کی پوری مرادِ پیمبر
    نبیﷺ کو جو مطلوب ہے وہ عمر ہے

    وہ فاتح ہے فارس کا روم و مصر کا
    جہاں نصف مغلوب ہے وہ عمر ہے

    نبی بعد آقا کے کوئی جو ہوتا
    حدیثوں میں مکتوب ہے وہ عمر ہے

    دعائے نبیﷺ ہے عطائے خدا ہے
    وفا جس سے منسوب ہے وہ عمر ہے

    نظامِ حکومت کوئی ان سے سیکھے
    کہ بے مثل اسلوب ہے وہ عمر ہے
    -----
    عمر علی شاہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں