1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عدالت نے عطائیوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق قرار دے دی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق قرار دے دی۔

    عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا عطائیوں کے خلاف کمیشن کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

    خیال رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قانون کے برعکس فیصلہ دیا۔

    اس پر عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین نے کہا کہ صحت کی پالیسیاں مرتب کرنا اورہیلتھ ایکٹ میں ترامیم کرنے کا اختیار پنجاب حکومت پاس ہے، وفاقی حکومت ہیلتھ ایکٹ میں ترامیم کی مجاز نہیں ہے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کر سکتا ہے، اس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے ان دلائل کی تائید کی۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہیلتھ کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرنا اور ہیلتھ ایکٹ میں ترامیم پنجاب حکومت کا اختیار ہے، جس پر کلینک مالکان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اختیار نہ ہونے کے باوجود کلینک مالکان کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ ڈپلومہ ہولڈرز ہونے اور شرائط پر پورا اترنے کے باوجود کارروائیاں کی جا رہی ہیں، لہٰذا ان کارروائیوں کو روکا جائے۔

    تاہم عدالت نے یونانی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونے والے کلینک مالکان کے خلاف کارروائیاں روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ کیا، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت عطائیوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق قرار دے دی۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کوالیفائیڈ لوگوں کے ساتھ ظلم ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    رشوت وصول کرنے کے لیے ایک نیا راستہ ہے
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تین پارٹیاں ہوگئیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک احسن اقدام ہے ، مگر اس سے پہلے عام عوام کی سہولت کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں بہتری لائی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا ، گلی محلوں کے یہ ڈاکٹر عام عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں