1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عدالت نے رحمن ملک کی سزائیں بحال کیں۔ صدر زرداری نے معاف کردیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏18 مئی 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ہائیکورٹ نے رحمن ملک کی سزائیں بحال کیں، صدر نے معاف کردیں


    لاہور (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف اور مسٹر جسٹس وقار حسن میر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی نیب عدالتوں کی طرف سے عدم حاضری کی بنیاد پر دی گئی تین تین سال قید کی سزاؤں کے خلاف اپیل مسترد کر دیں۔ جس کے بعد تکنیکی طور پر رحمن ملک کی قید کی سزائیں بحال ہوگئیں اور ان کی ضمانت خارج ہو گئی۔ رحمن ملک کو 2004ء میں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے گاڑیوں کی خریداری میں غیر قانونی کمیشن لینے اور ایک شہری ہاشم رضا کے گھر ریڈ کے دوران زیورات اور نقدی لوٹنے کے مقدمات میں عدم حاضری کی بنیاد پر تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ رحمن ملک اس وقت بیرون ملک تھے۔ اس دوران این آر او کے ذریعے یہ مقدمات بھی ختم ہو گئے۔ سپریم کورٹ کے این آر او کے خلاف فیصلہ کے بعد یہ مقدمات بحال ہوئے تو رحمن ملک نے اپنی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔ رحمن ملک اور ان کیساتھ 21 دیگرملزمان تھے جنہوں نے این آر او سے فائدہ اٹھایا تھا ان تمام کی لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت کیلئے دی گئی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔سوموار کے روز رحمن ملک خود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اس موقع پر رحمن ملک کے بھائی خالد ملک کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے کچھ روز قبل رحمن ملک کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے یہ اپیلیں خارج کر دیں۔ رحمن ملک اور ان کے ساتھ 21 دیگرملزمان تھے۔ جنہوں نے این آر او سے فائدہ اٹھایا تھا۔ ان تمام کی لاہور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کیلئے دی گئی۔ درخواستیں خارج کر دی ہیں اور قانون کے مطابق کسی بھی وقت رحمن ملک سمیت ان 21 ملزمان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ چار روز قبل محفوظ کیا گیا۔ جسے پیر کے روز سنایا گیا ،ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپیلیں خارج ہونے کے بعد رحمن ملک کی سزائیں تکنیکی طور پر بحال ہوگئیں ہیں اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔

    جنگ نیوز کا شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں