1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عجیب احساس

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از گجر123, ‏20 دسمبر 2008۔

  1. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں یہاں ایک عجیب سے احساس کا ذکر کروں گا۔ ہو سکتا ہے کسی اور بھی ساتھی کو ایسا محسوس ہوتا ہو۔
    بعض اوقات کوئی کام کرتے ہوۓ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں‌یہ کام پہلے بھی اسی طرح سے کر چکا ہوں۔ اپنے ارد گرد کا ماحول دیکھ کر بھی یوں‌ ہی محسوس ہوتا ہے جیسے ان حالات سے میں‌ پہلے بھی گذرا ہوں‌ ۔ لیکن یاد نہیں آتا کہ کب۔ اور کچھ دیر تک یوں ہی رہتا ہے۔ کچھ دیر کے بعد یہ حالت ختم ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جب ہم زندگی کو بہت مصروف کردیں تو پھر ایسا لگتا ہے
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نہیں۔ گجر جی کی بات بالکل درست ہے۔
    حتی کہ مجھے پردیس میں رہتے ہوئے کبھی کبھار کچھ جگہوں کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ میں کہیں دیکھ چکی ہوں۔ ماحول دیکھا بھالا سا لگتا ہے۔ لیکن یاد نہیں آتا کہ کہاں ، کب ، کیسے ؟
     
  4. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکر ہے کسی اور کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے۔ میں نے یہاں اسی لیے ذکر کیا تھا کہ کہیں صرف میں ہی تو ایسا نہیں سمجھتا۔ شاید کچھ اور ساتھی بھی رائے دینا پسند کریں۔
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے یہ تو نہیں کہا کہ ایسا نہیں‌ہوتا مگر کہنے کا مقصد ہی ہے کہ جب ہم اپنے آپ کو ضرورت سے زیادہ مصروف کرلیتے ہیں تو اس وقت یہ احساس بڑھ جاتا ہے :yes:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گجر بھائی ۔ آپ نے اچھی نشاندہی کی ۔ خود مجھے بھی ایسے تجربے سے کبھی کبھار گذرنا پڑتا ہے
    بالخصوص سکول کالج لائف میں (جب غمِ حیات نسبتاً کم تھے) تو یہ احساس زیادہ ہوتا تھا۔ اب ذرا کم ہے۔
    لیکن کبھی کبھار ایسا محسوس ہوتا ہے۔ :yes:
     
  7. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    گجر 123
    میں بھی اکثر ایسی کیفیت سے گزرتا ہوں۔۔
    کبھی کبھار کوئی خوشبو۔۔۔
    کسی گزرے ہوئے واقعہ کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
    یا کسی جگہ کا منظر ذہن میں گھوم جاتا ہے ۔


    اور یہ احساس ایک پل کے لئے آ کر ہمیں لمحہ بھر کے لئے رُُک کر سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔۔
    ۔
    دوستوں کے ساتھ کہیں بیٹھے ہوں۔۔۔اور کسی موضوع پر گفتگو ہو رہی ہو
    تب یہ احساس ہوتا ہے کہ ایسی ہی کسی مجلس میں بالکل اسی انداز میں پہلے بھی کہیں
    یہی موضوع چھِڑا ہے۔

    ۔
    ۔
    زیادہ حساس طبیعت کے لوگ ہی ایسی کیفیت سے گزرتے ہیں۔
     
  8. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    متضاد آراء

    کیا آپ اپنے نقاط کو ثابت کر سکتے ہیں؟

    ایک فورم پر میں نے ایک رائے دیکھی جس کے مطابق

    ہمارا دماغ ہر نئی آنے والی معلومات کو ایک تو فوری طور پر تجزیہ کرتا ہے اور دوسرا ان کو مستقبل کے لیے محفوظ کر لیتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار دماغ کے سرکٹ میں کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ معلومات پہلے اس حصے میں محفوظ ہونے کے لیے چلی جاتی ہیں جہاں تجزئے کے بعد جانا ہوتا ہے۔ اس طرح دماغ جب ان کو پروسس کرنے کے بعد محفوظ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے یہ پیغام ملتا ہے کہ یہ تو پہلے ہی سے یہاں محفوظ ہیں۔
    اس راے کے مطابق تو ایسا اسی وقت ہونا چاہیے جب ہم مصروف ہوں۔ لیکن میں نے یہ کبھی نوٹ نہیں کیا کہ کن حالات میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گجر بھائی ۔ اس لڑی کے آغاز میں جن محسوسات کا ذکر ہوا تھا۔ اسکے تناظر میں آپ کی اوپر والی دماغی پراسیس کی تھیوری سے اتفاق نہیں کرتا۔
    کیونکہ لڑی کے شروع میں جس احساس کا ذکر کیا تھا۔ اس میں تو کبھی کبھار ایسا لگتا ہے جیسا انسان بہت سالوں پہلے یہ سب کچھ دیکھ چکا ہے۔ یا کہہ چکا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
    اور یہ واقعہ کبھی کبھار ایسی جگہوں پر بھی ہوتا ہے جہاں انسان زندگی میں پہلی بار آتا ہے۔

    اور مصروفیت کا بھی اس سے کوئی خاص تعلق " میرے خیال میں " نہیں ۔ بلکہ ذہنی دباؤ زیادہ ہونے سے ایسے خیالات یا محسوسات کم ہوجاتی ہیں۔ کم از کم میرا مشاہدہ تو یہی ہے۔
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    کمال ہے ایسا تو میرے ساتھ بہت دفعہ ہوا ہے۔ بلکہ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ کسی چہرے کو دیکھکر لگتا ہے کہ پہلے بھی کہیں دیکھا ہے یا کوئی بات یا کوئی جگہ۔۔۔۔۔چلو یہ اچھا ہوا کہ مجھ اکیلی کے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوتا بلکہ کئی لوگ اس احساس سے دوچار ہوتے ہیں۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی گواہیاں مل جانے کے بعد ۔۔ پھر اب کیا کیا جائے ؟ :soch: :nose: :soch:
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اسکا صاف مطلب ہے کہ صرف میرا نہیں آپ کا دماغ بھی ضرورت سے زیادہ متحرک ہے :hasna:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور گجر بھائی کی ٹینشن کا کیا ہو گا ؟ :208:
     
  14. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    میں جب دن میں کوئی منطر دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ میں یہ خواب میں بھی دیکھ چکا ہوں۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجیب احساس

    دیگر احباب کی رائے درکار ہے
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: عجیب احساس

    آپ اپنی رائے تو دیں پہلے
     
  17. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عجیب احساس

    میں بھی دے دوں کیا :172:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں