1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبدالستار ایدھی صاحب انتقال کر گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏8 جولائی 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی: معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین عبدالستار ایدھی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
    عبدالستار ایدھی کو گزشتہ روز معمول کے ڈائیلاسز کے لئے ایس آئی یو ٹی منتقل کیا گیا تھا جبکہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علا لت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
    عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے میڈیا کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی اب دنیا میں نہیں رہے ااور ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایدھی قبرستان میں ہوگی۔
    قبل ازیں ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 10 سال سے ایس آئی یو ٹی میں علاج کرارہے ہیں جبکہ 2013 سے ان کا ڈائیلسز بھی یہی ہورہا تھا۔
    پاکستان کے مشہور سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالستار ایدھی کو طبیعت مزید خراب ہونے پرسندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
    عبدالستار ایدھی کی بیگم بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس میں ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایدھی کودوپہر سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

    http://www.dawnnews.tv/news/1039954/
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2016
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
    مولانا عبدالستار ایدھی مرحوم انسانیت دوست اور پاکستان کی پہچان تھے ۔ وطن اور انسانیت کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا عبدالستار ایدھی صاحب مرحوم کی آخری خواہش
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک اپنے پیارے حبیب آقا دو جہاں محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے صدقے اور وسیلے سے ان کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں
    آمین ثم آمین
     
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
    بچی کھچی انسانیت پر ہم سب کا یقین بڑھانے والا عہد حاضر کا عظیم ترین انسان نہ رہا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ تعالی عبدالستار ایدھی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
    اور ان کے لواحقین کو صبر عطاء کرے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں عبدالستار ایدھی کی نمازِجنازہ
    [​IMG]
    کراچی: دکھی انسانیت کا خاد م بین الااقوامی شہرت یافتہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے جنازے کے انتظامات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کیے گئے۔
    خیال رہے کہ عبد الستار ایدھی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کا انتقال 88 برس کی عمر میں ہوا۔
    سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانیٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں انتقال کے عبدالستار ایدھی کی میت سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کی گئی ، جہاں دیدار کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
    سماجی رہنماء کی میت دوپہر کے وقت نیشنل اسٹیڈیم لے جانے کا انتظام کیا گیا۔
    نماز جنازہ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کی گئی۔
    نیشنل اسٹیڈیم کی جانب والی شاہراہیں کنٹنرز لگا کر بند کی گئیں، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔
    نماز جنازہ میں صدر ممنون حسین، گورنر سندھ عشرت العباد، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت نیول اور ایئر فورس کے سربراہان شریک تھے۔
    [​IMG]
    جنازے میں شرکت کے لیے سندھ سمیت دوسرے شہروں سے بھی کراچی آئے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی، مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
    میت قبرستان لے جانے کے لیے 2 روٹس کا انتظام کیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے شہریوں کی آمد دن 11 بجے ہی شروع ہو گئی تھی۔
    دوسری جانب کراچی میں تجارتی مراکز سوگ میں صبح سے ہی بند تھے۔
    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت تدفین کے لیے سپرہائی وے پر ایدھی ویلیج لے جانے کلے لیے مقرر روٹ پر بھی سخت سیکیورٹی مقرر کی گئی۔
    عبد الستار ایدھی کی وصیت کے مطابق انہیں ایدھی ویلج میں سپردخاک کرنے کے انتظامات کیے گئے، جہاں انہوں نے پچیس سال پہلے ہی اپنے لیے قبر کے لیے جگہ مقرر کر دی تھی۔
    ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق 25سال قبل عبدالستار ایدھی نے ایدھی ویلیج میں اپنی قبر تیار کی تھی۔
    ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 3، 4، 5، 6 اور گیٹ نمبر 8 استعمال کیے کھولے گئے جبکہ 2 گیٹس وی آئی پی اور وی وی آئی پیز کے لے مختص کیے گئے۔
    نیشنل اسٹیڈیم میں شہریوں کے داخل ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ اور سوئپنگ بھی کی۔ا
    اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے اسنائیپرز بھی مقرر تھے جبکہ رینجرز کے 650 اور پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار بھی موجود تھے۔
    علاوہ ازیں تدفین پرسیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فوجی اہلکاروں نے بھی ایدھی ویلیج کا دورہ کیا جبکہ فوجی جوان سلامی کی ریہرسل بھی کی۔
    عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ پڑھانے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے نماز جنازہ پڑھانے سے معذرت کر لی۔
    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ابھی ایبٹ آباد میں ہوں فوری طور پر کراچی پہنچنا ممکن نہیں۔

    http://www.dawnnews.tv/news/1039967/
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    eidysahib1.jpg
    اس غم اور دکھ کے موقعے پرصدر صاحب کیوں مسکرا رہے ہیں ؟
    --------------------------------------------------------------------------
    eidy2.jpg
    eidy3.jpg
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں