1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عامل بنگالی آپ کی خدمت میں پیش پیش

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از جی ایم علوی, ‏5 جون 2006۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    جبار بھائی آجکل والدہ کی طبیعت کچھ علیل ہے اس وجہ غیر حاضری ہوجاتی ہے اور باقی آپکا پیغام نہ چاہتے ہوئے بھی دیدونگا۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    یہ ایٹم جب گھر میں ٹُھس کرتا ہو گا تو بدبو تو خوب پھیل جاتی ہوگی نا ؟

    ویسے ایٹم کا ذکر نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ امریکہ UNO کی قراداد کے بغیر بھی سیدھا اوکاڑہ شریف تک پہنچ جائے گا :oops:
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ھارون بھائی! اللہ پاک آپ کی والدہ کو جلد صحت عطا فرمائے۔ (آمین)
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شکریہ جبار بھائی
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    ھارون بھائ
    اسلام و علیکم
    دعاء ھے کہ اللٌہ تعالٰی آپ کی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے (آمین)
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اللہ تعالی ہارون بھائی کی والدہ صاحبہ کو شفائے کاملہ عطافرمائے۔ آمین
    اور انکا سایہء شفقت تادیر انکے بچوں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    نعیم عبدالجبار اور عبدالرحمٰن بھائی یقین کریں خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میرے نادیدہ دوست کتنے اچھے ہیں کہ میرے لیے اتنی اچھی دعائیں کر رہے ہیں۔
     
  8. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    یہی اچھی دوستی کا تقاضہ ہے
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    اچھی دوستی اور وہ بھی عامل بنگالی کی لڑی میں ؟؟

    بنگالی دوستی کرنے والے ہوتے تو پاکستان سے الگ کیوں ہوتے ؟؟؟
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بات تو زاہرا جی کی بہت ہی قابلِ غور ہے۔

    اسی لیے عامل بنگالی لڑی شروع کروا کے خود کہیں ڈھاکہ جا چھپے ہیں۔
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    یہ بنگالیوں کا نہیں ہمارے سیاہ ست دانوں کا قصور ہے ، آُ پکو پتہ نہیں پاکستان سے بنگالی کتنی محبت کرتے ہیں
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    خواہ مخواہ بات سیاست کی طرف نکل جائے گی ۔ اگر بنگالی پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت کرتے تو مکتی باہنی (ہندو کی علیحدگی پسند تنظیم) بنگلہ دیش میں اتنی مقبول نہ ہوتی۔ ہماری فوجی ٹھکانوں کی اطلاعات ہندوستان کی فوجوں کو پہنچانے والے یہی بنگالی بھائی ہی تھے۔ اور میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ آج بھی بنگالی پاکستان سے کوئی ایسی بے مثال محبت نہیں کرتے۔ پاکستان کو ایک برادر مسلمان ملک کے طور پر شاید کچھ جذبات رکھتے ہوں لیکن اپنے ملک کے طور پر ہرگز نہیں۔

    خیر چھوڑیں ! آپ یہ بتائیں آپ کو عامل بنگالی بابا کی محبت کیوں‌ستا رہی ہے جو آپ انکے دفاع میں بیانات دئے جارہے ہیں۔ بنگالی بابا تو کہیں ڈھاکہ میں جا چھپے ہیں
     
  13. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    کمُوناسے بنگالی بابا ۔
     
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    یہ کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟ :208:
     
  15. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    زاہرہ جی آپ بے فکر رہیں اس کا جواب دینے کے لیے بنگالی بابا خود آ جائیں گے ۔ اور اس سے یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ وہ کتنے “ بنگالی “ ہیں ۔
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    نعیم بھائی میں آپ کے خیالات سے اختلاف نہیں کرتا مگر پھر بھی ان میں سے کچھ لوگوں ساتھ کچھ زیادتی ہوئی ہے۔
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    اگر آپ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کی بات کر رہے ہیں۔
    تو اتنا عرض کروں‌گی کہ

    تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    مُحترمہ آپ بجا فرماتی ہیں اب اس بحث کو سمیٹ دینا چاہئے ۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    چلو اب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پھر عامل بنگالی بابا کو تلاش کریں۔

    ہارون بھائی آپ سلیمی تروک گئے بھی تھے اور جو کہ ہماری اردو کا جی ایچ کیو ہے۔ وہاں سے آپ کو عامل بنگالی کا اتہ پتہ معلوم کرنا چاہیئے تھا۔
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    بات تو آپ کی ٹھیک ہے جبار بھائی کا منت ترلا کرتے ہیں ہمارے سب پرانے ساتھی واپس لانے کی کوشش کریں۔
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    میں تو سب سے رابطہ کرتا رہتا ہوں، لیکن سب سب جگہ مصروف اور مجبور ہیں،

    گھنٹہ گھر اپنے کام میں مصروف ہیں۔

    فنا جی کی شادی ہو گئی۔

    موٹرے پولیس بھی کام میں بہت مصروف ہو گئے۔

    چوہدری صاحب کی کلاسز شروع ہو گئیں۔

    افضال امر اور شامی بھائی اپنی اپنی ملازمتوں کی نظر ہو گئے۔

    ساتھی جی سے کبھی ملاقات نہیں ہُوئی۔

    پٹھان صاحب اب آتے ہی نہیں۔

    شہزادی بھی گُم ہو گئیں۔

    شہزادہ جی تو کب کو روپوش ہو چکے۔

    ڈی این اے سحر صاحب ہم سے خفا ہو گئے۔

    نوید سلیم بھائی کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں، اب اُن کے امتحانات چل رہے ہیں۔

    اور۔۔۔ اور۔۔۔ اور۔۔۔

    نادیہ خان تو آتی رہتی ہیں۔

    اور۔۔۔ اور۔۔۔ اور۔۔۔ اور مجھے بھی یاد نہیں کون کون تھے۔ :?

    لیکن میں ایک بار پھر سب کو بلانے کی کوشش کروں گا۔ آپ لوگوں کی طرف سے خاص کہوں گا۔ اگر اُن کے لئے ممکن ہُوا تو روز نہ سہی لیکن کبھی کبھار ضرور آیا کریں گے۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اتنی ہچکیاں لے کر اور۔۔۔اور۔۔۔۔اور کہہ کر نادیہ جی کی صفائی پیش کی

    اور وہ بھی نہیں آتیں جناب ۔۔۔۔ کم از کم مہینہ ہو چلا ہے انکو شکل دکھائے ہوئے۔ بلکہ شکل تو وہ دکھاتی نہیں۔ صرف دو جملے ہی لکھتی ہیں۔ وہ بھی پڑھنے کو نہیں ملے۔

    لگتا ہے وہ صرف آپ کے نیٹ کیفے میں آتی جاتی ہیں اور آپ اسی کو سمجھتے ہیں کہ وہ “آتی جاتی ہیں“
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ارے!!! کل نادیہ سے جانے کتنے دنوں بعد مُلاقات ہُوئی، بتا رہی تھیں کہ کچھ مصروف ہیں، وقت ملتے ہی حاجری دیں گی۔ :)
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تو یعنی آپ نے میرے اندازے کی تصدیق کر دی ۔۔۔

    وہ آپ کے نیٹ کیفے میں آتی جاتی ہیں اور آپ انکی صفائیاں بلکہ جھاڑو یہاں دے رہے ہیں کہ وہ ہماری اردو پر آتی جاتی ہیں۔

    اچھا پھر کہیں چائے تو نہیں پلا دی ؟؟
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    میرے بھولے بھالے بھائی! وہ میرے نیٹ کیفے نہیں آئی تھیں، سامنے منہاج سی ڈیز والوں سے سی ڈیز لینے آئی تھیں۔ مجھے بیٹھے دیکھا تو “ہماری اُردو“ کا حال چال پوچھنے چلی آئیں۔ چائے پینے کا اُن کے پاس وقت نہیں تھا۔ ویسے بھی آپ نے “ہماری اُردو“ پر اُن کو چائے پلانے والی بات کی اتنی مشہوری کر دی کہ اب وہ چائے پینے سے کتراتی ہیں۔ :twisted:
     
  26. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    جبار صاحب ہماری اردو کے صارفین میں نادیہ خان کے علاوہ اور لوگ بھی ہیں اور اگر آپ نے اپنی چاء کسی اور کو بھی پیش کی ہوتی تو اتنا چرچا نہ ہوتا ۔
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    کوئی یہاں آئے تو۔۔۔۔۔ لوگ تو ہمارے سامنے سے ہو کر چلے جاتے ہیں۔ :twisted:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شیر افضل بھائی ! آپ بھی بھولے ہی نکلے !!

    عبدالجبار بھائی چائے تو سب کو پیش کرتے ہوں گے۔ لیکن ہم نے مشہوری سب کی نہیں کی نا !! مشہوری کے پیچھے کوئی خاص مسقد ہوتا ہے۔ اسلیے صرف ایک ہی بندے کی بلکہ بندی کی کر دی ہے۔ :237:
     
  29. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    آپ سلیمی چوک سے اپنے نیٹ کیفے تک سائن بورڈوں اور دیواروں پر تیر کے نشانوں سے راستہ واضح کر لیں تاکہ کوئی بھولا بھالا آپ کا پتہ پوچھتے پوچھتے تھک ہار کر باہر سے ہی واپس نہ چلا جائے ۔ اس سے دوست احباب کی راہنمائی کے علاوہ آپ کے گاہکوں کو بھی کیفے تک رسائی آسان رہے گی ۔ ہاں البتہ آپ کا چائے کا خرچ ضرور بڑھ جائے گا ۔
    نعیم صاحب آپ اپنا مسقد ظاہر نہ ہی کریں تو بہتر ہے کیوں جبار صاحب کا کاروبار بند کروانے پر تلے ہیں ۔
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    اتہ پتہ آپ خود نہیں بتاتے :twisted:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں