1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاملوں کے اشتہارات اور مسلمانوں کی حالت ِ زار

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏25 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    عاملوں کے اشتہارات اور مسلمانوں کی حالتِ زار
    امریکہ میں بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جادو گروں اور عاملوں کے اشتہارات نے مسلمانوں کا ایمان خراب کر رکھا ہے ۔ میڈیا مالکان کو شعبدہ بازوں ، عاملوں اور جعلی پیروں کے اشتہارات بند کرنے کا کہیں تو کہتے ہیں کہ ”ہم اشتہارات بند کر دیں تو کھائیں گے کہاں سے؟ دین کوکاروبار بنانے والوں کو پروموٹ کرنے سے رزق میں فراخی نہیں بلکہ نحوست آتی ہے ۔ یہودیوں نے اپنے دین کو چھوڑ کر جادو کی تلاش شروع کر دی تھی ۔ شیاطین نے انسان کو جادو سکھایا ۔ شہر بابل میں دو فرشتے ہاروت اور ماروت رہتے تھے جو کہ انسانی شکل میں نمودار ہوئے،ان کے پاس جادو کا علم تھا،جو کوئی ان سے جادو سیکھنے کا خواہشمند ہوتا اس پر واضح کر دیتے کہ اس سے تمہارا ایمان چلا جائے گا ، اس کے باوجود اگر وہ شخص جادو سیکھنا چاہتا تو اس کو جادو سیکھا دیتے ۔ جادو سیکھنا اور اس کے استعمال سے دنیا میں پیسہ اور نام تو بنا یا جا سکتاہے مگر آخرت تباہ ہو جاتی ہے ۔ لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے دعویدار اپنی قسمت تو بدل نہیں سکے اور دکانیں سجائے دوسروں کی جیبوں پر نظریں لگائے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ پہلے یہ طبقہ گھروں اور دکانوں تک محدود تھا مگر پاکستانی میڈیا نے اس طبقہ کو ”سٹار“ بنا دیا ہے۔ شارٹ کٹ کے متلاشی دین کے بنیادی مسائل کے لیے بھی ٹی وی سکرین کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں اور دنیا کے لئے ”شو بز پیروں “پر توکل کئے بیٹھے ہیں۔ان اشتہاری شعبدہ بازوں نے دین کی اصل روح کو ختم کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ جادو محض نظروں کا دھوکہ ہے اور کمزور عقیدہ رکھنے والے ہی جادو اور سحر کا شکار ہوسکتے ہیں بالکل ایسے ہی جیسے جسمانی طور پر کمزور انسان وباﺅں کا جلد شکار ہو جاتا ہے ۔ انسان کی قوت مدافعت کم ہوجائے تو بیماریوں سے مقابلہ مشکل ہو جاتا ہے اور ایسے مریض کو وٹامن اور صحتمند غذا استعمال کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔اسی طرح کمزور عقیدہ انسان کی قوت مدافعت کم ہوجائے تو وہ سحر اور جادو کا شکار ہو سکتا ہے۔ ایسے انسان میں روحانی طاقت پیدا کرنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اذکار تجویز فرما دیئے جن کے استعمال سے انسان کا ایمان مضبوط ہو سکتا ہے اور وہ باطل اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ سب سے بڑا ذکر کلام پاک کی کثرت کے ساتھ تلاوت ہے ۔ جنات اور شیاطین تلاوت قرآن پاک سے گھبراتے ہیں۔نماز میں سستی کا سبب بھی تلاوت کلام پاک ہے ۔ شیطان قرآن کے انوار برداشت نہیں کر سکتا لہذا انسان کو نماز سے روکنے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے جبکہ تلاوت قرآن پاک سے بڑے بڑے سحر ٹوٹ جاتے ہیں۔کالے علم اور جادو ٹونوں کا اثر زائل ہو جاتاہے۔امراض کے لئے شفائے کاملہ ہے۔ نجومی اورہمزاد سے معلومات اکٹھی کرنے والے اگر کسی شخص کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات مہیا کر دیں تو حیرانی کی بات نہیں ،حیرانی تو تب ہونی چاہئے جب وہ” ہونی “کو بدلنے کی قدرت رکھتا ہو۔لوگوں کے برے حالات بدلنے کے دعویدار اپنے حالات تو بدلنے پر قادر نہیں ۔ دوسروں کی اولادوں کے استخارے کرنے والے اپنی اولادوں کے ہاتھوں بے اختیار ہیں ۔ جب وہی ہو کر رہتا ہے جو خدا چاہتا ہے پھر خدا کی رضا میں راضی رہنے کے نسخہ پر عمل کی کوشش کیوں نہ کی جائے ۔ مستقبل کی معلومات حاصل کرنے سے مستقبل بدلا نہیں جا سکتا ۔ روحانی علاج کے شارٹ کٹ تلاش کرنے والے اللہ کی بجائے بندوں پر توکل کرنے لگے ہیں ۔ اس ذہنیت کو شرک کی ایک قسم قرار دیا گیا ہے۔ مومن کا عقیدہ ہے کہ نفع و نقصان اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ، خدا کی مشیت کے بغیر کسی کو ذرہ برابر نفع یا نقصان نہیں پہنچا یا جاسکتا تو پھر کیوں نہ خود کو خالق کے سپرد کر دیا جائے ۔ سورة فلق میں دنیاوی آفات سے پناہ مانگنے کی تعلیم ہے اور سورة ناس میں اخروی آفات سے بچنے کے لئے اللہ کی پناہ مانگی گئی ہے۔دونوں سورتوں کے نزول پر حضور نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا کہ ” آج کی رات اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ایسی آیات نازل فرمائی ہیں کہ ان کی مثل نہیں دیکھی ۔ دونوں سورتوں کو ”معوذتین“ کہا جاتا ہے۔ نبی کریم نے ان سورتوں کے نزول کے بعد مغرب کی نماز میں ان کی تلاوت فرمائی اور فرمایا کہ معوذتین کو رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھتے وقت پڑھا کرو۔ حضور کو جب کوئی بیماری محسوس ہوتی آپ ان سورتوں کو پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیتے تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ مرض وصال میں آپ کی تکلیف بڑھی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ کے ہاتھوں پر دم کر دیتی تھی ، آپ اپنے تمام بدن پر پھیر لیتے تھے ۔ قرآن و حدیث کی اصطلاح میں سحر ایسے عمل کو کہا گیا ہے جس میں کفرو شرک اور فسق و فجار اختیار کرکے جنات و شیاطین کو راضی کیا جاتا ہے اور ان سے مدد لی جاتی ہے ۔ جادو اور سحر کی لعنت میں خواتین کی اکثریت مبتلا ہے ۔ شوہر کو ماں سے یا بیٹے کو بیوی سے متنفر کرنے کے تعویذوں کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ سورة فلق میں ایسے لوگوں پر لعنت بھیجی گئی ہے ۔ ضعیف العقیدہ خواتین کو یہ بات ذہن نشیں کر لینی چاہئے کہ جو شخص آپ کا مستقبل بدلنے پر قادر نہیں ، وہ اگرآپ کا ماضی بتا بھی دے تو کیا حاصل ؟ آپ کی زندگیوں میں جو گزر چکا اس کو آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے اور جو آنے والا ہے اسے بدلنا آپ کے اختیار میں نہیں ۔ دین کا کاروبار کرنے والے امریکہ یورپ اور پاکستان سے اشتہارات بھیجتے ہیں اور میڈیا مالکان ان اشتہارات کے صدقے اپنا پیٹ پالتے ہیں ۔ مسلمانوں کو کچھ توشرم کرنی چاہئے کہ وہ کس کفر میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں ۔ لوگوں کی زندگیاں بدلنے کے ٹھیکیداروں سے کہو کہ موت کو بھی پلٹا کر دکھا دیں ۔ سورة واقعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ”بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے اور تم اس وقت کی حالت کو دیکھ رہے ہوتے ہو ۔ اور ہم اس مرنے والے سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے ۔ پس اگر تم سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے ؟ ۔۔۔ ہے کوئی ایسا تعویذ یا وظیفہ جو موت کو بھی ٹال سکے ؟ چند روزہ زندگی کو بدلنے کے آرزومند اشتہاری عاملوں کے پیٹوں کو بھرکے اپنے لئے دوزخ کما رہے ہیں ....!​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور الکرم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بشکریہ نوائے وقت​
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ معافی دے پیسے بٹورنے کے طریقے ہیں یہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو خود حیران ہوتا ہوں۔ کہ آخر ان لوگوں کا کاروبار اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ کہ عموما سنڈے میگزین پر پورے پورے صفحے کے اشتہارات ان جعلی عاملوں اور نیم حکیموں کے ہوتے ہیں۔ لاکھوں گھرانے ان کے چکر میں آ کر اجڑ چکے ہیں۔ لیکن کسی حکمران کو کبھی خیال نہیں آیا کہ ان کے بارے میں کچھ کیا جاے۔ اب تو یہ لوگ انٹرنیشنل لیول پر اپنا نیٹ ورک پھیلا چکے ہیں۔ اور کئی باہر کے ممالک کے اردو اخبارات و جرائد میں ان کے اشتہارات دیکھے ہیں۔ کمزور عقیدہ کے لوگ ان کے چکروں میں پھنس کر مال تو گنواتے ہی ہیں ساتھ ساتھ اپنی عاقبت بھی خراب کر لیتے ہیں۔
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں پر بہت اردو چینل ہیں ٹی وی کے اور ان میں کچھ چینلوں پر یہ کاروبار بڑا گرم ہے۔جو نمبر یہ دیتے ہیں وہ 09 سے شروع ہوتا ہے اور یہ پریمیم نمبر ہے اس کا ریٹ ڈیڑھ پونڈ فی منٹ ہے رول کے مطابق 20 منٹ تک بات کریں تو یہ ڈسکنیکٹ ہوجاتا ہے اور بات چیت کے لئے دوبار ڈائیل کرنا پڑتا ہے ۔اس طرح ایک فون کال کے 30 پونڈکماتے ہیں ۔ جن میں سے چند فی صد فون کمپنی کے ہوتے ہیں باقی سب ان کے ،اس کے علاوہ جب کام بتاتے ہیں لوگ تو کہا جاتا ہے کہ آپ بعد میں فون کریں گے ۔بعد میں فون آتا ہے 2500 پونڈ اس اکاونٹ میں جمع کرا دیں کام ہو جائے گا۔جو کرا دیتے ہیں ۔ان کو ایک ہفتے بعد فون آتا ہے کام ذرا مشکل ہے 10000پونڈ لگیں گے جنونی قسم کے لوگ اتنی بڑی رقم بھی جمع کرا دیتے ہیں لیکن کام نہیں ہوتا۔
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    صرف عامل ہی نہیں بلکہ ایسے لوگ بھی موجود ہین جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر بھی یہی سب کچھ کرتے ہیں ، اُن کا دعواء ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ کرتے ہیں وہ قرآن پاک یعنی کلام اللہ کے زریعے کرتے ہیں ۔ نعوذ بااللہ یہ بذات خود یہ نہایت ہی غیر سنجیدہ بات ہے کہ قرآن پاک کہ جو انسان کے لیے زندگی گزارنے کے لیے ہدایات الہی لیکر ایا ہے اُسے عمل و عملایات کے لیے خاص کر لیا گیا ہے ۔
    اکثر ایسے چینلز بھی ہیں کہ جن کے نام اسلامی رکھے جاتے ہیں اور وہاں علماء کے نام پر ایسے لوگ پروگرام پیش کر رہے ہوتے ہیں کہ جو آپ کے مسائل کے حل کا دعواء کر رہے ہوتے ہیں ، جو آپ کے لیے استخارہ کرنے کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں ۔ خدا جانے وہ ایک ہی دن مین کتنے لوگون کے لیے استخارہ کر لیتے ہیں اور کیسے کر لیتے ہیں ۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    چند چینلز کے علاوہ سب فراڈ اور دھوکہ دہی کرتے ہیں دولت کمانے کے لئے
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا کام کوئی بھی کرے ، کوئی استثنی نہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں