1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عامر خان کا مقابلہ پھر ہو گا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏10 جنوری 2012۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:

    برطانوی باکسر عامر خان کے پروموٹر نے کہا ہے کہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن عامر خان اور امریکی باکسر لیمنٹ پیٹرسن کے درمیان دوبارہ میچ کرانے پر تیار ہو گئی ہے۔
    عامر خان گزشتہ ماہ لیمنٹ پیٹرسن کے ہاتھوں ہار کر ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف ٹائٹل گنوا بیٹھے تھے۔ میچ کے فوراً عامر خان نے ججوں کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔
    گزشتہ روز سامنے آنے والی نئی شہادتوں نے میچ کے فیصلے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ ایک ویڈیو فٹیج میں ایک ایسے شخص کو میچ سپروائزر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
    اس مشکوک شخص کی شناخِت ہو گئی ہے۔ اس شخص کا نام مصطفے امین ہے اور وہ باکسنگ کے قریب آئی بی ایف کا نمائندہ بن کر پہنچا تھا۔ اسے میچ سپروائزر کے پاس بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا۔
    اس شخص جس کی شناخت مصطفے امین کےطور ہر ہوئی ہے وہ میچ سپروائزر کو ایک چٹ بھی دیتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
    ڈبلیو بی اے کے صدر گلبرٹو مینڈوزا نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا’ کہ اس میچ کا نتیجہ اتنا متنازع ہو گیا ہے کہ دوبارہ میچ ہونا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

    بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عامر خان کا مقابلہ پھر ہو گا

    یعنی نام سے تو وہ سازشی بھی اپنا "مسلمان بھائی" ہی لگتا ہے۔ لیکن ڈبلیو بی اے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
    ہماری نیک تمنائیں عامر خان کے ساتھ ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں