1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عامر خان، آئی بی ایف ٹائٹل جیت گئے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏24 جولائی 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زیب جوڈا کو شکست دے کر آئی بی ایف ٹائٹل جیت گئے ہیں۔عامر خان نے میچ کے پانچویں راؤنڈ میں زیب جوڈا کو چاروں شانے چت یعنی ناک آوٹ کر کے یہ اعزاز جیتا۔ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے لائٹ ویلٹر ویٹ درجے کا یہ مقابلہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو لاس ویگاس میں منعقد ہوا۔چوبیس سالہ عامر خان اپنے کیریئر کے چھبیس میں پچیس مقابلے جیت چکے ہیں۔مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں سے ہی عامر خان اپنے مدِمقابل باکسر پر حاوی نظر آئے اور ان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ اس راؤنڈ میں عامر خان نے زیب جوڈا کی تھوڑی پر بجلی کی رفتار سے پنچ مارا۔دوسرے راونڈ میں بھی باکسر عامر خان نے اپنے حریف پر حملے جاری رکھے تاہم تیسرے راونڈ کے آغاز پر زیب جوڈا نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہر کیا لیکن اسے زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ پائے۔چوتھے راؤنڈ میں عامر خان کی جانب سے دائیں اور بائیں مکوں کے کامبی نیشن کی ترکیب سہ زیب جوڈا پریشانی میں مبتلا رہے اور اس وجہ سے رِنگ میں ان کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی اور تابڑ توڑ حملوں کی وجہ سے زیب کا ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔اس راؤنڈ میں زیب جوڈا کا فُٹ ورک اچھا رہا لیکن وہ اپنے حریف پر حملے کرنے میں ناکام رہے اور یہ راؤنڈ بھی باکسر عامر خان کے نام رہا۔پانچویں راؤنڈ میں عامر خان کے زیب جوڈا کی سر پر دائیں ہاتھ سے ایک زوردار مکے سے گر پڑے اور دوبارہ نہیں اٹھ سکے۔ یوں اس راؤنڈ کے دو منٹ اور سیتالیس سیکنڈ میں ہی عامر خان نے مقابلہ یک طرفہ کارکردگی کی بنا پر جیت لیا۔اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ میں وہاں( مقابلے کے دوران) بہت اچھا محسوس کر رہا تھا، حریف باکسر نے ان پر چند ایک حملے کیے لیکن اس سے انھیں تکلیف نہیں پہنچی اور مجھے نہیں لگا کہ واقعی میں ایک مقابلے میں تھا، زیب جوڈا ایک اچھا فائٹر اور عظیم چیمپئن ہے، اور یہ ایک کم سخت مقابلہ نہیں تھا اور ایک اچھا پنچ تھا۔ باکسر ٹموتھی بریڈلی کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ ’ میرے خیال میں ٹموتھی بریڈلی کے ساتھ مقابلے سے خوفزدہ نہیں ہوں اور میں ماقبلے کے لیے تیار ہوں۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں