1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عامرخان لائٹ ویٹ باکسنگ چمپئن بن گئے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏20 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    عامرخان لائٹ ویٹ باکسنگ چمپئن بن گئے
    برطانیہ کے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے لائٹ ویٹ عالمی چیمپئن آندرے کوٹلنک کو ہرا کر لائٹ ویٹ عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا۔ بائیس سالہ عامر خان مقابلے کے آغاز سے اپنے حریف پر مکمل طور پر حاوی دکھائی دیئے اور بارہ راؤنڈ کے میچ میں پوائنٹ کے واضح فرق سے لائٹ ویٹ کا عالمی ٹائٹل جیت لیا۔ یوکرائن سے تعلق رکھنے والے چونتیس سالہ والے آندرے کوٹلنک پچھلے سال مارچ میں عالمی چیمپئن بنے تھے۔ یہ عامر خان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا بائیسواں مقابلہ تھا جن میں وہ اکیس میں فاتح رہے۔ عامر خان نے اپنے حریف آندرے کوٹلنک کو ایک سو ستر مکے مارے جبکہ انہیں اسی مکے لگے۔ ججوں نے عامر خان کو 120 پوائنٹ دیئے جبکہ ان کے حریف کو 108 اور اس طرح وہ متفقہ طور پر عالمی چپمئن قرار پائے۔ عامر خان نے میچ کے بعد کہا کہ اس میچ کے دوران انہیں کچھ مکے لگے لیکن انہوں نے جلد بازی سے کام نہیں لیا کیونکہ اب میں پہلے کے مقابلے میں بہت میچور ہو چکا ہوں۔ ماہرین کا خیال تھا کہ چونتیس سالہ کوٹلنک عامر خان سے سخت مقابلہ کریں گے لیکن وہ عامر خان کی اسپیڈ کے آگے بے بس نظر آئے۔ عامر خان نے کہا کہ وہ ابھی نوعمر ہیں اور ابھی انہیں بڑے بڑے مقابلے کرنے ہیں لیکن وہ عالمی چیمپئن ہیں اور وہ اس سے مزے لینا چاہتے ہیں۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست یہ ہوئی نا بات۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں