1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی چیمپین "سپین" فٹ بال کا دوبارہ یورپین چیمپین بن گیا۔

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 جولائی 2012۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سپین فٹ بال کا دوبارہ یورپین چیمپین بن گیا۔
    عالمی فاتح کا اعزاز بھی سپین کے پاس ہے

    فٹ بال کے عالمی چیمپئن سپین نے یورپی ملکوں کے درمیان سنہ دو ہزار بارہ کے مقابلوں میں اٹلی کو چار گول سے شکست دے کر یورپین چیمپیئن ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
    یورپی ممالک کے درمیان فٹ بال کے مقابلوں کی تاریخ میں اتنی بڑی سبقت سے کوئی ٹیم اس سے قبل فائنل نہیں جیتی ہے۔اٹلی کے خلاف سپین کی سنہ انیس سو بیس کے بعد یہ پہلی بڑی کامیابی ہے۔
    یورو سنہ دو ہزار بارہ کا یہ فائنل جسے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا کسی حد تک یک طرفہ ثابت ہوا۔ اٹلی کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور سپین کی ٹیم اپنے چھوٹے چھوٹے پاسوں کی وجہ سے کھیل پر چھائی رہی۔اٹلی کے کھلاڑی بیلوٹولی جنھوں نے سیمی فائنل مقابلے میں دو گول کیے تھے اس میچ میں بالکل بے بس نظر آئے اور ایک بھی جان دار حملہ کرنے میں ناکام رہے۔

    سپین کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کیے اور باقی دو گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ سپین کی ٹیم نے کھیل کے چودہویں ہی منٹ میں اٹلی پر گول کر دیا تھا۔ یہ گول سپین کی طرف سے سلوا نے کیا۔ دوسرا گول کھیل کے اکتالیسویں منٹ میں ہوا جب ایلبا نے گول کیا۔
    دوسرے ہاف میں سپین نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹلی کی ٹیم دوسرے ہاف کے شروع ہی سے شکست خوردہ سی نظر آنے لگی۔سپین نے دوسرے ہاف میں کئی ایک تبدیلیاں کئیں۔ فرننڈو ٹوریز کو فیبرگاس کی جگہ کھیل میں شامل کیا گیا۔ ٹوریز نے کھیل کے اکاسویں منٹ میں گول کر کے سپین کی برتری کو تین صفر کر دیا۔اس کے بعد کھیل بالکل ہی یک طرفہ ہو گیا۔ اٹلی کے کھلاڑی تھکے اور شکست خورہ نظر آنے لگے۔ سپین کی طرف سے چوتھا اور آخری گول میتا نے اٹھسویں منٹ میں کیا۔ انھیں بھی ایک منٹ قبل ہی سلوا کی جگہ میدان میں بلایا گیا تھا۔
    سپین کی ٹیم نے مسلسل تین بڑے بین الاقوامی مقابلے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
    سنہ دو ہزار آٹھ میں سپین کی ٹیم نے یورو کپ جیتا تھا۔ اس کے دوسال بعد اس نے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب وہ دوبارہ یورو کپ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عالمی چیمپین "سپین" فٹ بال کا دوبارہ یورپین چیمپین بن گیا۔

    سپین واحد ٹیم ہے جس نے یورو کپ کا کامیاب دفاع کیا ہے ۔
    فرنانڈو ٹوریز نے اس ٹورنامنٹ میں تین گول کیے اور ایک گول کرنے میں مدد کی ۔ اس کارکردگی پر انہیں گولڈن بوٹ دیا گیا ۔
    فرنانڈو ٹوریز نے 2008ء کے یورو فائنل میں بھی جرمنی کے خلاف میچ کا واحد گول کیا تھا ۔
    2008 کے بعد انگلینڈ کے مشہور کلب لیورپول نے بھاری ادائیگی کرکے فرنانڈو ٹوریز کو خریدا تھا ۔ پچھلے سیزن میں لیورپول نے اس کو لنڈن کے کلب چیلسی کو 50 ملین پونڈ کے عوض بیچ دیا تھا ۔ فٹبال کی تاریخ کی یہ اب تک کی مہنگی ترین ٹرانسفر ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں