1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی دہشت گردوں کے نام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشین بخاری, ‏21 نومبر 2011۔

  1. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    تم تو کل تہذیب سکھانے نکلے تھے انسانوں کو
    آج تمہاری خونخواری پر حیرت ہے حیوانوں کو

    کیسا شوق چرایا تم کو شہروں کی بربادی کا
    جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو

    تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا لاٹھی کا
    عین ترازو جان لیا ہے تم نے تیر کمانوں کو

    ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں
    ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو

    تم وہ ہیرو جن کے ستم پر ہیروشیما رویا ہے
    شیوہ خون آشام تمہارا، شرمائے شیطانوں کو

    اتنے بھی سفاک منافق دنیا نے کب دیکھے تھے
    کتوں کا منہ چومنے والے قتل کریں انسانوں کو
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عالمی دہشت گردوں کے نام

    انسان کا تو خمیر ہی محبت سے اٹھایا گیا۔ پھر پتا نہیں کیوں یہ نام نہاد انصاف کے علمبردار انسانیت کے نام پر دھبا بنے بیٹھے ہیں۔
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: عالمی دہشت گردوں کے نام

    قابیل کی اؤلاد کو سمجھانے سے کیا فائدہ ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں