1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی حدت سے آبی مخلوق کو خطرہ

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏18 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    عالمی حدت سے آبی مخلوق کو خطرہ

    سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے انٹارکٹکا کی سمندری مخلوقات کیکڑوں اور شارک مچھلیوں کا شکار بن کر معدوم ہو سکتی ہیں۔ بوسٹن میں’امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس‘ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ عالمی حدت کی وجہ سے ایکو نظام میں بنیادی تبدیلی آ سکتی ہے جو کہ چند محلوقات کے ناپید ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔

    انٹارکٹکا کے سرد پانیوں کی وجہ سے وہاں پیدا ہونے والی مخلوق گرم پانیوں کی شکاری مخلوقات کی دستبرد سے کئی ملین برس تک محفوظ رہی ہیں تاہم اب گزشتہ پچاس برس میں ہی انٹارکٹکا کے اردگرد سمندر کا درجۂ حرارت ایک سو دو ڈگری سنٹی گریڈ بڑھ چکا ہے جو کہ عالمی حدت کی شرح سے دوگنا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق اگر سمندر کے پانی کا درجۂ حرارت بڑھتا رہا تو پہلے کیکڑے اور پھر شارک جیسی شکاری مچھلیاں ان علاقوں کا رخ کر سکتی ہیں جس سے اس علاقے میں پائی جانے والی متعدد سمندری مخلوقات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    برطانوی سائنسدان ڈاکٹر تھاتجے نے بی بی سی کو بتایا کہ چالیس ملین سال قبل ’انٹارکٹک کولنگ‘ کی وجہ سے سمندر کی تہہ میں پائے جانے والے شکاری اس خطے سے ختم ہوگئے تھے کیونکہ وہ اتنے سرد ماحول میں زندہ رہنے کے قابل نہیں تھے۔

    ’تاہم آج گلوبل وارمنگ کی وجہ سے یہ رکاوٹ پھر سے ختم ہو رہی ہے اور ہم نے حال ہی میں بڑے کیکڑوں کی ایک قسم کو اس خطے کے بہت قریب دیکھا ہے اور اگر حدت میں اضافہ ہوتا رہا تو وہ جلد ہی انٹارکٹکا پر دھاوا بول دیں گے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں باقی رہ جانے والے اس واحد حسین قدرتی ماحول کو بچانے کے لیے فوری طور پر مقامی اور عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی کوششوں میں بحری جہازوں کی آمدورفت پر کنٹرول جبکہ عالمی کوششوں میں گرین ہاؤس گیسں کے اخراج پر قابو پانا ضروری ہے۔

    (بشکریہ : بی بی سی)۔
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    :a180: شئیرنگ ہے
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکریہ راجہ صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں