1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"ظالم کون؟"

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏25 اگست 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    "ظالم کون؟"

    قرآن کہتا ہے:

    "وَمَن لَم یَحکُم بِمَا اَنزَلَ اللّہُ فَاولٰئکَ ھُمُ الظَّالِمُونَ۔
    مائدۃ آیۃ 45

    اور جو لوگ اللہ کی نازل کردہ تعلیمات کے مطابق حکومت نہ کریں وہی ظالم ہیں۔


    اب دیکھیئے حکومت کیا چیز ہے!!!

    انسان کی اپنے جسم کے اوپر حکومت ہے۔
    گھر کے سربراہ کی اپنے اہل و عیال پر حکومت ہے۔
    آفیسر کی اپنے ماتحتوں پر حکومت ہے۔
    شہر کے ناظم کی اپنے شہر والوں پر حکومت ہے۔
    ملک کے بادشاہ کی اپنے عوام پر حکومت ہے۔


    اسی مفھوم کی ایک حدیث یاد آرہی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

    کُلکُم راع وکُلکُم مَسئُول عَن رَعِیَتِہِ

    تم میں سے ہر شخص حکمران ہے اور اس سے اسکی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔


    اب دیکھیئے کیا ہم میں سے ہر شخص اہنے جسم پر اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کر رہا ہے؟
    ماں باپ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق پال رہے ہیں؟
    شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اسلامی لحاظ سے درست سلوک کر رہا ہے؟
    کیا آفیسر اپنے ماتحتوں کے ساتھ صحیح سلوک کر رہا ہے؟
    شہر کے ناظم کو اپنی رعایا کا خیال ہے؟

    اگر نہیں!
    اور بلا شبہ نہیں!
    تو ہم میں سے ہر شخص ظالم ہے!
    دوسروں پر طلم کا لیبل لگانا آسان ہے، آج اپنے گریبان میں بھی جھانکیئے۔
    ہم میں سے ہر شخص بذاتِ خود ظالم ہے
    تو پھر کیوں نہ ہم پر ظالم حکمران مسلط ہوں؟
    کہ حدیث میں آتا ہے؛


    اَعمَالُکُم عُمَّالُکُم

    تمہارے اعمال ہی تمہارے حکمران ہیں!!!
     
    آصف احمد بھٹی، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    رضوی صاحب ! بہت خوبصورتی سے سچائی بیان کی ہے ، بے شک ہمارے زوال کا سب سے بڑا سبب یہی ہے کہ ہم میں سے ہر شخص ظالم ہے ، مگر ہر شخص دوسرے کو ظالم سمجھتا ہے ۔
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں