1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طفیل عامر کا کلام

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏19 اگست 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    کب ایسا ہوا غیر کی دشنام پہ روئے
    آیا جو تیرا نام تو ہم نام پہ روئے

    تلچھٹ بھی میسر نہیں مہ خانے کی چھوڑو
    گردش میں رہا جام تو ہم جام پہ روئے

    تھی ان کی رفاقت تو لگا کچھ بھی نہ مشکل
    واپس جو ہوئے ہم تو ہر اک گام پہ روئے

    ہونے یا نہ ہونے کی الگ بات ھے یارو
    جو پر گیا پھر ان سے تو ہم کام پہ روئے

    پردیس سے ہم دیس گئے تھے خوشی سے
    کس کس کے مگر رنج پہ آلام پہ روئے

    کہتے تو رھے دل سے کہ ایسا نہیں ممکن
    مانا نہیں لیکن دلِ ناکام پہ روئے

    گو رونے سے کچھ فرق تو پڑتا نہ تھا عامر
    جس شام کو تھا جانا اسی شام پہ روئے
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    آج جدھر بھی جاتے ھیں
    ساتھ میں ڈر بھی جاتے ھیں

    جیسا سوچ نہیں سکتے
    ویسا کر بھی جاتے ھیں

    ہو جو تعلق روح سے ہو
    دل تو بھر بھی جاتے ھیں

    کس کی بات کہیں سچی
    لوگ مکر بھی جاتے ھیں

    حیرت ھے ہم تیری گلی
    آج گزر بھی جاتے ھیں

    تیرا تو بس دل ٹوٹا
    لوگ تو مر بھی جاتے ھیں

    بھاگتے بھی ہم گھر سے ھیں
    اور پھر گھر بھی جاتے ھیں
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    یہ طفیل عامر صاحب کا تعارف کیا ہے ؟
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    شاعر ھیں خود کو مسلمان اور پھر پاکستانی بھی کہتے ھیں ،مگر نہ رہتے پاکستان میں ھیں نہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ھیں
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    واہ کیا تفصیلی تعارف ہے۔ اچھا لگا پڑھ کر ۔ :mad:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    ان سے جو ہٹے دھیان تو ایمان کا سوچے
    ہٹتا ہی نہیں ان سے تو کیا دھیان کا سوچے

    جو چاہو وہ مل جائے نہیں ہوتا عموما
    کمبخت ھے دل پھر بھی امکان کا سوچے

    سب ہوش کی باتیں ھیں یہ کیا بات کرو تم
    دیوانگی میں کون گریبان کا سوچے

    دل ضد پہ اڑا ہو تو نہیں سنتا کسی کی
    محتاط ہو یوں عقل کہ بہتان کا سوچے

    یہ گولہ وبارود سے اک قتل کا عالم
    انسان کو لازم ھے کہ انسان کا سوچے

    مانا کہ نہیں رہتا ھے دل بس میں عامر
    اس عمر میں‌جو جان کا پہچان کا سوچے
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    خوشی جی بہت ہی عمدہ شیئرنگ کی ہے بہت شکریہ :222:

    ایک ایک شعر لاجواب ہے بہت ہی عمدہ زبردست :flor: :wow:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت شکریہ بڑی نوازش حسن جی اس پسندیدگی کے لئے
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    ہم بیگانے ہو جائیں گے
    سچ افسانے ہو جائیں گے

    دیکھنے والو جی بھر دیکھو
    پھر تو زمانے ہو جائیں گے

    قصے تازہ دم رہتے ھیں
    لوگ پرانے ہو جائیں گے

    وقتِ رخصت جانتے نہ تھے
    دور ٹھکانے ہو جائیں گے

    اتنی محبت کرنے والے
    یار دیوانے ہو جائیں گے

    ہر سچ کا اظہار نہ کرنا
    سب انجانے ہو جائیں گے

    وہ چاھیں تو مشکل کیا ھے
    لاکھ بہانے ہو جائیں گے

    جاں قربان تو ہو گی ہی جب
    دل نذرانے ہو جائیں گے

    ہم کو تو امید تھی عامر
    آپ سیانے ہو جائیں گے
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    طفیل چاچو کی شاعری اور آپ کا ذوق بہت ودھیا ہے
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    ہر سچ کا اظہار نہ کرنا
    سب انجانے ہو جائیں گے

    وہ چاھیں تو مشکل کیا ھے
    لاکھ بہانے ہو جائیں گے

    جاں قربان تو ہو گی ہی جب
    دل نذرانے ہو جائیں گے

    خوشی جی بہت ہی خوب بہت عمدہ زبردست :dilphool: :101: :wow:
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت شکریہ عقرب جی اور حسن کی ، بڑی نوازش بڑی مہربانی

    ویسے ذوق تو پڑھنے والے کا بھی ودھیا ہو تو اسے کچھ اچھا لگتا ھے
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    میرے حوصلے کی بات کر
    میری طرح کوئی رات کر

    دریار ہے سجدے میں گر
    اشکوں کی پھر برسات کر

    نہیں پیار کی کہتا مگر
    مجھ سے تو کوئی بات کر

    جینا کٹھن نہ تو بنا
    نہ اہم اتنی ذات کر

    کیا ہو گا گر وہ یوں کہیں
    کبھی آ ادھر ملاقات کر

    فتح کہ شکست بتا مجھے
    تو پیش نہ حالات کر
     
  15. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت اچھے ۔
     
  16. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    نہیں پیار کی کہتا مگر
    مجھ سے تو کوئی بات کر

    کیا ہو گا گر وہ یوں کہیں
    کبھی آ ادھر ملاقات کر

    بہت ہی خوب بہت عمدہ زبردست :a191: :101: :222:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت شکریہ حسن جی اور چشتی جی بڑی نوازش
     
  18. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    سب ہوش کی باتیں ھیں یہ کیا بات کرو تم
    دیوانگی میں کون گریبان کا سوچے


    مجھے سب سے زیادہ یہ شعر پسند آیا
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت شکریہ چشتی جی
     
  20. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    بہت ہی خوبصورت دل کو چھو لینے والے،؀؀؀؀ کیا بات ہے،!!!!
     
  21. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طفیل عامر کا کلام

    کچھ مزید شاعری ارسال کیجئیے :tv:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں