1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طالبان نے 500 خواتین خودکش بمبار تیار کر رکھی ہیں: مولانا عبدالعزیز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 فروری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسلام آباد (نیشن مانیٹرنگ) تحریک طالبان پاکستان کی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں مزید پرتشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے اور طالبان نے 500 خواتین خودکش حملہ آور تیار کر رکھی ہیں۔ طالبان حکومت کے ساتھ معاہدے کیلئے کسی جلدی میں نہیں ہیں۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا معلوم ہونا چاہئے کہ طالبان کے پاس وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں 400 سے 500 خاتون خودکش بمبار ہیں۔ حکومت کو حالات کی سنگینی اور انکے مطالبات کو سمجھنا چاہئے۔ عمران خا ن اور دیگر رہنمائوں کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امریکی انخلا ایک کافی چھوٹا معاملہ ہے، طالبان پاکستان میں شریعت کے نفا ذ میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں بیان دیتے ہوئے کہا یہ فطری بات ہے جب کسی کو اسکا حق نہ ملے تو وہ اسلحہ اٹھا لیتا ہے۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈی کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی جانب سے بتائی گئی خاتون بمبار کی تعداد مبالغہ پر مبنی ہے۔ طالبان پروپیگنڈا وار میں کہیں آگے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا طالبان دس سال سے جنگ میں ہیں، انہیں اب مذاکرات کی زیادہ جلدی نہیں۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-02-12/page-1/detail-11
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اعوذباللہ۔۔۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کل مولانا عبدالعزیز صاحب ٹی پر بیٹھ کر نفاذ شہریت کی بات کر رہے تھے ۔کسی نے سوال کیا کہ نفاذ شہریت کے لئے جو طریقہ استعمال ہو رہا ہے خود کش حملے گلے کاٹنے ۔عبادت گاہوں پر حملے کیا یہ صحیح ہے تو مولانا صاحب اس کا جواب نہ دے سکے ۔یہ درندے نفاذ شہریت کی آڑ میں اپنے مقصد پورے کرنا چاھتے ہیں ۔یہ یہودیوں اور ہندوں کے ایجنٹ ہیں
     
    نعیم، غوری اور احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ڈان ۔۔یہ ہی خبر روزنامہ ڈان نے کچھ اسطرح لگائی ہے

    اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے پاس پانچ سو کے قریب خود کش بمبار خواتین ہمہ وقت تیار ہیں۔

    ٹی ٹی پی کی تین رکنی مذاکراتی ٹیم میں شامل مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں واقع اپنے مدرسہ میں ’بلوم برگ نیوز‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ طالبان کو حکومت کے ساتھ معاہدے میں کوئی جلدی نہیں۔
    ۔
    'آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت ان کے پاس وزیرستان اور دوسرے قبائلی علاقوں میں کم از کم چار سو سے پانچ سو خواتین بمبار موجود ہیں'۔

    'حکومت کو صورتحال سمجھتے ہوئے ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے'۔

    پاکستان تحریک انصاف اور دوسرے سیاسی رہنماؤں کے بیانات کے برعکس، مولانا عزیز نے کہا کہ طالبان شریعت کے نفاذ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس لڑائی میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی 'ایک بہت چھوٹا معاملہ' ہے۔

    'وہ شریعت کے نفاذ کے لیے لڑ رہے ہیں اور قدرت کا قانون ہے کہ جب لوگوں کو حقوق نہیں ملتے تو وہ اسلحہ اٹھا لیتے ہیں'۔

    اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا کہتے ہیں کہ مولانا نے خواتین بمباروں کی تعداد بڑھا چڑھا کر بتائی ۔

    'طالبان پروپیگنڈا جنگ میں کہیں آگے ہیں اور انہوں نے ریاست کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ ماضی میں خواتین خود کش بمبار ضرور استعمال ہوئیں لیکن بہت بڑی تعداد میں نہیں'۔

    لال مسجد پر فوجی آپریشن کے بعد دو سال تک جیل میں رہنے والے مولانا عزیزنے خود کو امن مذاکرات سے عارضی طور پر دور کر لیا ہے کیونکہ حکومت کا اصرار ہے کہ مذاکرات آئین کے تحت ہونے چاہیں۔
    ۔
    تاہم، مولانا نے واضح کیا کہ وہ اب بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ فوجی آپریشن کے پیش نظر طالبان جلد از جلد حکومت کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں؟ تو مولانا نے بتایا کہ 'ٹی ٹی پی کو کوئی جلدی نہیں، وہ پچھلے دس سالوں سے ریاست کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں'۔

    'اگر فوج کے پاس ہتھیار اور فضائی قوت ہے تو طالبان کے پاس خود کش بمبار ہیں'۔

    'آپ دونوں کا موازنہ نہیں کر سکتے۔ خود کش بمباروں نے تو افغانستان میں امریکی قوت کو تہس نہس کر دیا ہے'۔
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری قیادت ان سے نبٹ لے گی۔
     
  6. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    کیا نمٹے گی ۔ جب سب کچھ برباد ہوجا ئے گا۔
    یہ تو طالبان کے قدموں میں پڑے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے اقدامات کررہے ہین۔ یہ کچھ نہیں کریں گے۔ جھوٹے لوگ جھوٹی باتیں۔
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    طالبان کے کارنامے
    [​IMG]
    حریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں11 پولیس اہلکار ہلاک اور 45 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
    تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے: ’تحریک طالبان پاکستان کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر ہونے والی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔‘
    طالبان کے ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان باقاعدہ جنگ بندی ہونے تک اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات شروع ہونے کے بعد طالبان ہر دہشت گردانہ کارروائی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے تھے۔
    جمعرات کی صبح کراچی میں پولیس کی بس کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
    سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کی صبح ملیر میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں واقع رزاق آباد پولیس تربیتی مرکز کے قریب ہوا ہے۔
    مقامی پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے جوانوں کو لے جانے والی ایک بس اور اس کے ہمراہ چلنے والی موبائل حملے کا نشانہ بنی ہے۔

    اس حملے میں مذکورہ بس تباہ ہوگئی جبکہ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
    ملیر کے ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق متاثرہ بس میں 55 اہلکار سوار تھے جو کہ ڈیوٹی کے لیے بلاول ہاؤس جا رہے تھے۔
    ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک سوزوکی پک اپ میں نصب کیا گیا تھا۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے پتہ چلا ہے کہ ایک شخص سفید رنگ کی سورزوکی پک اپ سڑک کنارے کھڑی کر کے سامنے کی گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے اور جیسے ہی پولیس بس سامنے آتی ہے تو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی گاڑی کو بھی اس طرح بارود سے بھری سوزوکی سے اڑایا گیا تھا۔
    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے علاوہ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منقل کر دیا گیا۔

    جناح ہسپتال کے شعبۂ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے 11 اہلکاروں کی لاشیں مردہ خانے میں موجود ہیں جبکہ 53 زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔
    ان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے کم از کم دس اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زیادہ تر اہلکاروں کے سر اور جسم کے اوپری حصے میں چوٹیں آئی ہیں۔


    کراچی آمد کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات گذشتہ چند ہفتوں میں مزید خراب ہوئے ہیں اور ان کی آمد کا بنیادی مقصد شہر کے ابتر حالات کا تجزیہ ان کا از سر نو جائزہ لینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کراچی آپریشن کے ابتدائی تین ماہ میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں وہ دوبارہ حاصل ہو سکیں۔


    ۔ادھر وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان بحال کرنا ایک مشکل اورگھمبیر معاملہ ہے۔



    وہی ڈھاک کے تین پات،،،،
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے
    یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ لوگ یہ کیوں نہیں دیکھتے کے طالبان کے پیچھے کتنے ممالک ہیں؟؟؟
    120 ممالک سے زیادہ آپ کی جان کے درپے ہیں اور ان حالات مین اگر ہم اپنے جسم و جان کو قائم رکھ سکیں ہین تو یہ صرف اللہ تعالی کا فضل و کرم کے سوا کچھ بھی نہین۔۔۔

    آج تک کسی مجرم کو قرار واقعی سزا کیوں نہیں ملی؟

    ہمارے سوچنے سے کچھ سنورنے والا نہیں جب تک اللہ تعالی ہماری غیب سے مدد نہ فرمائیں۔۔۔۔
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہماری فوج میں اتنی طاقت ہے کہ ا ن شاء اللہ وہ ان یہودی اور ہندوں کے نمک خوار درندوں کا ہفتوں میں صفایا کر سکتے ہیں ۔مسلہ ہے تو حکومت کا ہے۔کیونکہ یہ حکومت اپنے پہلے دو دور میں بھی اسی طرح قومی فیصلے کرنے سے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے ۔
     
    Last edited: ‏15 فروری 2014
    نعیم اور احتشام محمود صدیقی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی دولت کا اندازہ لگائیں اور پھر غور فرمائیں۔

    ملاحظہ فرمائیں

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان خزانوں کی حفاظت کے لئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے جو قومی دولت کی حفاظت کر سکیں ۔نہ کہ اسے کمیشن لے کر کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں