1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ضمنی الیکشن میں ایک یا دو سیٹیں جیتنے سے رائے عامہ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، شہباز گل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ضمنی الیکشن میں ایک یا دو سیٹیں جیتنے سے رائے عامہ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، شہباز گل

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ضمنی الیکشن میں ایک یا دو سیٹیں جیت لینے سے قومی رائے عامہ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا، روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، تاہم مہنگائی کی زیادہ ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر آتی ہے، اگر پنجاب میں ہماری حکومت ہے تو ہماری ذمہ داری ہے اور اگر سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تو وہاں پیپلز پارٹی مہنگائی کی ذمہ دار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ ان کی لندن میں کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، مریم نواز نے اپنی زندگی میں ایک منٹ کے لئے بھی کوئی نوکری تک نہیں کی، مریم نواز عدالت سے نا اہل قرار دی گئیں، مریم نواز نے ایک جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کروائی اور وہ عدالت سے سزا یافتہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کو عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں، اگر ان کے خلاف فیصلہ آ جائے تو یہ عدلیہ پر حملہ آور ہوتے ہیں اور عدلیہ کے خلاف بیان بازیاں کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمانی سسٹم میں تعلیم کی کوئی قدغن نہیں ہے، قانون کی نظر میں تمام ممبران برابر ہیں، اس لئے جب لوگ منتخب ہو کر آتے ہیں تو ان کو پورٹ فولیوز بھی ملتے ہیں، قانونی طور پر تعلیم کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں ہے لیکن میری ذاتی رائے کے مطابق اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے، مسلم لیگ (ن) نے ایک انگوٹھا چھاپ انسان حاجی محمد بوٹا کو وزیر تعلیم بنایا تھا، ہمیں اس طرح کی روش کو ختم کرنا چاہیے اور پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لانا چاہیے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں