1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ضرب الامثال کا اوٹ پٹانگ استعمال

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏16 جون 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہاں ضرب الامثال کے اوٹ پٹانگ استعمال کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کس میں کتنا دم ہے۔

    ناک میں دم کرنا

    "جب ماجد کی نکسیر جاری ہوئی تو ماسٹر صاحب نے اُس کی ناک میں دم کر دیا، جس سے وہ جلد اچھا ہو گیا۔"
     
  2. مانی
    آف لائن

    مانی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    دانت کھٹے ہونا

    دانت کھٹے ہونا

    جب ع س ق نے املی کھائی تو اسکے دانت کھٹے ہو گئے۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا

    دوسرے والا تو نیم پر چڑھ گیا تھا پہلے والے کو کیا ہوا؟
     
  4. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    انگور کھٹے ہیں۔

    جب میں پھل خریدنے بازار گیا تو ریڑھی والے پٹھان نے کہا: صیب! امب بولتا ہے کہ انگور کھٹے ہیں۔
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پیروں تلے سے زمین نکل جانا

    پیروں تلے سے زمین نکل جانا

    ایک دفعہ جب عامل بنگالی اندھیرے میں گھر سے باہر نکلا تو اُس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیدھا مین ہول میں جا گرا۔
     
  6. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پانی پانی ہونا

    اب تو عامل بنگالی کو نہانا ہی پڑے گا۔

    پانی پانی ہونا

    دھوپ اتنی تیز تھی کہ ساری برف پانی پانی ہو گئی۔
     
  7. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پانی پانی ہونا

    آج اتنی تیز بارش ہوئی کہ ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔
     
  8. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    تھالی کے بینگن

    تھالی کے بینگن

    عامل بنگالی ریاضت میں مشغول تھا کہ اُس کی تھالی کے سارے بینگن لڑھک گئے۔
     
  9. تنویر
    آف لائن

    تنویر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جون 2006
    پیغامات:
    113
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

    الٹا چور تو کوتوال کو ڈانٹا کرتا ہے۔ سیدھا چور بھلا کس کو ڈانٹتا ہے؟
     
  10. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے

    یہ تو سارا کوتوال کا قصور ہے۔اگر وہ چور کو اُلٹا نہ لٹکاتا تو شاید وہ اُسے نہ ڈانٹتا۔
     
  11. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    باغ باغ ہونا

    اس سال بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف باغ باغ ہوگئے۔
     
  12. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    خدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا

    خدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا

    خدا گنجے کو اِس لئے ناخن نہیں دیتا کہ کہیں وہ سر کُھجاتے کُھجاتے لہولہان نہ ہو جائے۔
     
  13. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محاوروں کا غلط استعمال

    ضرورت ایجاد کی ماں ہے

    استاد کے پوچھنے پر شاگرد نے بتایا کہ ضرورت اعجاز کی ماں ہے۔
     
  14. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    دال میں کچھ کالا ہونا

    دال میں کچھ کالا ہونا

    دال میں کچھ کالا ہے تو اسے نکال دو اور اگر دال پوری ہی کالی ہے تو اسے انڈیل دو۔
     
  15. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    الٹے بانس بریلی کو

    الٹے بانس بریلی کو

    الٹے بانس بریلی کو

    سیدھے بانس دیوبند کو
     
  16. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

    ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

    ٹیڑھے آنگن کو تو ناچنا نہیں آتا مگر کیا سیدھا آنگن اچھا ناچ لیتا ہے؟
     
  17. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    Re: الٹے بانس بریلی کو

    :84:
     
  18. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دوسروں کو نصیحت ؟؟؟

    دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت!!!
    سوکھے سڑے ۔ ھڈیوں کے ڈانچے ایک ضعیف آدمی بُری طرح کھانستے مگر اسی شدّت سے زور زور سے سگریٹ کے کش پہ کش لگاتے ۔۔۔ سگریٹ کے پیکٹ پر لکھے ؛؛خبردار تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر ہے ؛؛ وزارتِ صحت! کو پڑھ کے کھانستے کھانستے کہہ رہے تھے ۔۔۔ !!!
    ہنہہ دوسروں کو نصیحت !!! خود میاں فصیحت !!!
     
  19. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: دوسروں کو نصیحت ؟؟؟

    محترم یہ لڑی ضرب المثل کے اوٹ پٹانگ استعمال کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس لئے یہاں ضرب المثل کا درست استعمال قانوناً جرم ہے۔ وزارتِ اردو
     
  20. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو

    صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے

    صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں بھٹکا کہتے ہیں۔
     
  21. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: دوسروں کو نصیحت ؟؟؟

    آخر ٹھرے جو ٹو ان ون
     
  22. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جس کی لاٹھی اس کی بھینس

    جس کی لاٹھی اس کی بھینس

    جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کی کاٹھی اس کا گھوڑا
     
  23. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں

    جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں

    کیونکہ برسنے والے انہیں مار کر بھگا دیتے ہیں۔
     
  24. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اینٹ کتے کا بیر ہونا

    اینٹ کتے کا بَیر ہونا

    ان دونوں میں اینٹ کتے کا بَیر ہے۔ البتہ یہ معلوم نہیں کہ دونوں میں سے اینٹ کون ہے اور ۔۔۔۔ کون ہے؟
     
  25. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آم کے آم گھٹلیوں کے دام

    آم کے آم گھٹلیوں کے دام

    گھٹلیاں تو مانا کہ دام ادا کرنے پر ملتی ہیں مگر آم کیا مفت میں ملتے ہیں؟
     
  26. محمد وسیم
    آف لائن

    محمد وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جون 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    چور مچائے شور

    چور مچائے شور
    چور نے پولیس والے (مامے) کو دیکھ کر خوشی سے شور مچایا کہ میرا حصہ دار ٹائم پر پہنچ گیا۔
     
  27. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: چور مچائے شور

    یہاں تو پولیس والوں میں بھی مامے نکل آئے۔ :shock:

    بھینس کے آگے بین بجانا

    بھینس کے سامنے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس لئے جب بھی بین بجاؤ تو بھینس کے سامنے نہیں بلکہ کان کے پاس بجاؤ تاکہ وہ سن تو سکے۔
     
  28. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: پیروں تلے سے زمین نکل جانا

    لگتا ہے کہ فیصل آباد کے مین ہولوں سے ڈھکن اٹھانے کا ٹھیکہ آج کل ع س ق کے پاس ہے۔

    آسمان کا تھوکا منہ پر آتا ہے۔

    آسمان کا تھوکا اگر منہ پر آتا ہے تو زمین پر تھوکا کہاں جاتا ہے؟
     
  29. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا

    انہی مین ہولوں میں جہاں آپ اتنا عرصہ غوطے کھاتے رہے۔

    دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا

    عامل بنگالی نے صبح سے پڑا لسی کا جگ شام کو پینے کے لئے اٹھایا تو اُس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا تھا۔
     
  30. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی

    جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔

    اور جب کتے کی موت آتی ہے تو کیا وہ گاؤں کی طرف بھاگتا ہے؟ :?
     

اس صفحے کو مشتہر کریں